• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بہترین فرنٹ اور بیک کیمرا سیٹ اپ سے لیس ٹیکنو کا پہلا فلیگ شپ فون

شائع June 24, 2021
— فوٹو بشکریہ ٹیکنو
— فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ٹیکنو چین سے تعلق رکھنے والی کمپنی ہے جو پاکستان جیسی مارکیٹوں میں انٹری لیول اور مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

تاہم اب پہلی بار اس کمپنی نے ایک ذیلی برانڈ فنٹوم کو تشکیل دیا ہے جس کا مقصد فلیگ شپ فونز کو پیش کرنا ہے۔

اس برانڈ نے اپنا پہلا فلیگ شپ فون فنٹوم ایکس کی شکل میں متعارف کرایا ہے جس کا فرنٹ اور بیک پر کیمرا سیٹ اپ متاثر کن ہے۔

مگر کیمرے سے ہٹ کر بھی ہارڈویئر کے لحاظ سے یہ فون کافی زبردست ہے۔

اس فون میں 6.7 انچ کا سپرامولیڈ ڈسپلے 9 ہرٹز ریفریش ریٹ، 1080 پی ریزولوشن اور خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ڈسپلے کے تحفظ کے لیے ڈیوائس کے فرنٹ اور بیک پر گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے جو کمپنی کے مطابق فون کے محض 0.4 سیکنڈ پر ان لاک کرسکتا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک ہیلیو جی 95 پراسیسر موجود ہے جو کچھ زیادہ متاثرکن تو نہیں تاہہم 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون میں پراسیسر کے ساتھ ایک ویپر چیمبر موجود ہے جو ڈیوائس کو 3 سے 5 سینٹی گریڈ ٹھنڈا رکھتا ہے۔

فینٹوم ایکس میں 4700 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ بیٹری کے ساتھ دی گئی ہے اور 30 منٹ میں 70 فیصد بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔

اب کیمرا سیٹ اپ کی بات کی جائے تو بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1/3 انچ سنسر دیا گیا ہے ، یہ ڈوئل پکسل سنسر ہے جس میں لیزر آٹوفوکس کا فیچر بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

اس کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا دیا گیا ہے جسے پورٹریٹ کیمرا بھی قرار دیا گیا ہے، جو اچھے پورٹریٹ شاٹس کے ساتھ 2 ایکس زوم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، یہ اس طرح کا پہلا کیمرا ہے جو کسی ٹیکنو فون میں دیا گیا۔

تیسرا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جبکہ ایک کواڈ ایل ای ڈی فلیش بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

اسی طرح فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر فرنٹ پر دیا جانے والا پہلا اتنا طاقتور سیلفی کیمرا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹیکنو
فوٹو بشکریہ ٹیکنو

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

کیمرے کے معیار کے بارے میں تو ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر بیان کردہ فیچرز کے لحاظ سے اس سال متعارف کرائے جانے والے بہترین کیمرا فونز میں سے ایک ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ ضرور بتایا کہ جولائی میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024