• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: ویکسین لگانے پر برگر کی خریداری سے لے کر پروازوں کے کرایوں تک رعایت

شائع June 23, 2021
بھارت میں 2 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے-فوٹو: اے پی
بھارت میں 2 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے-فوٹو: اے پی

بھارت میں مختلف کمپنیاں شہریوں کو فاسٹ فوڈز سے لے کر پروازوں کے کرایوں میں رعایت کا لالچ دے کر ویکسین لگانے کی طرف راغب کرنے لگیں جبکہ کئی ہفتوں کے بعد لاک ڈاؤن سے متاثرہ معیشت بھی بتدریج کھلنے لگی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مغرب میں ویکسین سے متعلق پائی جانے والی ہچکچاہٹ کے پییش نظر مختلف کاروباری ادارے اس طرح کی پیش کش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 لاکھ 12 ہزار 262 نئے کیسز، 3 ہزار 980 اموات رپورٹ

بھارت ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل ملک ہے جہاں کورونا ویکسین کی شدید قلت ہے اور ایسی رعایت سے زیادہ صارفین کو متوجہ کیا جاسکتا ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو چلانے والی انٹرگلوب ایوی ایشن کے سینئر افسر سنجے کمار نے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ قومی ویکسینیشن مہم میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کردار ادا کریں'۔

ایئرلائن کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کروانے والے افراد اور یہاں تک کہ ایک خوراک حاصل کرنے والے افراد بھی 10 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

اسی طرح بھارت میں فاسٹ فوڈ کی بڑی کمپنی مک ڈونلڈ نے اپنے کھانوں میں 20 فیصد رعایت کی پیش کش کردی ہے۔

سوفٹ بینک کے تعاون سے چلنے والی کمپنی گروفرز نے اس پروگرام کے تحت ایک ماہ کی سبسکرپشن کی پیش کش کی ہے اور گھریلو اشیا بنانے والی کمپنی گوڈریج نے اپنی مصنوعات کی وارنٹی میں توسیع کردی ہے۔

بھارت کا مرکزی سرکاری بینک سینٹرل بینک آف انڈیا نے ایک خوراک لینے والے افراد کو بھی ڈپازٹ پر بڑے پیمانے پر شرح سود میں اضافے کی پیش کش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: دہلی کو ویکسین کی قلت کا سامنا

شہری رعایت حاصل کرنے کے لیے اپنا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا پڑتا ہے جو حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں دو کروڑ 91 لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے جو چین اور امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہے لیکن صرف 5.5 فیصد آبادی وائرس سے مکمل تحفظ کے لیے دونوں خوراکیں لے چکی ہے۔

بھارت میں ویکسین کی طلب کے مطابق فراوانی اگست سے متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024