• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

ون پلس اب اوپو کا ذیلی برانڈ

شائع June 21, 2021
ون پلس کا ایک فون — فوٹو بشکریہ ون پلس
ون پلس کا ایک فون — فوٹو بشکریہ ون پلس

معروف اسمارٹ فون برانڈ ون پلس کے سی ای او پیٹ لاؤ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی کمپنی اور اوپو اکٹھے ہوجائیں گے، تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ایسا کیسے ہوگا۔

مگر اب ایک دستاویز لیک ہوئی ہے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ ون پلس اب اوپو کا ذیلی برانڈ بن چکا ہے۔

اسمارٹ فونز کی لیکس کے حوالے سے معروف ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے یہ دستاویز جاری کی جو کہ ون پلس پی آر کا دفتری میمو ہے۔

اس میمو کے مطاب ون پلس اوپو کے اندر کا ایک برانڈ ہے تاہم وہ خودمختار حیثیت میں کام جاری رکھ سکے گا۔

یعنی بالکل اس طرح جیسے کچھ عرصے قبل تک ہواوے اور آنر تھے، ہواوے نے گزشتہ سال کے اختتام پر اپنے اس ذیلی برانڈ کو فروخت کردیا تھا۔

میمو میں مزید بتایا گیا کہ ون پلس کی مصنوعات اور مارکیٹس معمول کے مطابق کام رکیں گی اور دونوں کمپنیوں کے اشتراک سے ون پلس کے کیرئیر یا پارٹنر ریلیشن شپ پر کوئی براہ راست اثر نہیں ہوگا۔

اسی طرح ون پلس کے سی ای او اوپو میں چیف پراڈکٹ آفیسر کی حیثیت سے کم جاری رکھیں گے اور دونوں کمپنیوں کی پراڈکٹ حکمت عملیوں کے ذمہ دار ہوں گے۔

میمو میں بتایا گیا کہ جب دونوں کمپنیاں اکٹھی ہوجائیں گی تو مزید وسائل سے مصنوعات کو زیادہ بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی اور آپریشنز کی افادیت بڑھ جائے گی۔

ون پلس اور اوپو پہلے ہی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹس ڈیپارٹمنٹس کو مدغم کرچکے ہیں اور اب روزمرہ کے آپریشنز کو اکٹھ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ون پلس اور اوپو ایک ہی کمپنی کی ملکیت ہیں اور نئی شناخت سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

تاہم ون پلس کی جانب سے اب جااکر اس تعلق کا اعتراف عوامی طور پر کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024