• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

منیب بٹ اور امرخان نئے ڈرامے کے لیے اکٹھے

شائع June 19, 2021
— فوٹو بشکریہ ڈان امیجز
— فوٹو بشکریہ ڈان امیجز

منیب بٹ اور امر خان بہت جلد ایک بار پھر ایک ڈرامے میں اکٹھے کام کرتے نظر آئیں گے۔

یہ دونوں اس سے قبل ہم ٹی کے ڈرامے چھوٹی چھوٹی باتیں میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اب اے آر وائے کے سیریل بددعا میں کام کریں گے۔

اس ڈرامے کی ہدایات رامش رضوی دے رہے ہیں جو اس سے قبل 'جھوٹی' ڈرامے کو بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

بددعا کو ثمینہ اعجاز نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر عبداللہ سیجا ہیں۔

امر خان نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نئے ڈرامے اور اپنے کردار کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کے روپ میحں نظر آئیں گی جو مضبوط، خوش مزاج ہے۔

انہوں نے بتایا 'وہ ایسی لڑکی ہے جو اپنی رائے رکھتی ہے، جو خود کو زنجیروں میں محصور دریافت کرتی ہے مگر جس طرح وہ خود کو آزاد کراتی ہے وہ متاثرکن ہے'۔

ان کا کہنا تھا 'یہ بہت طاقتور کردار ہے، کہانی دلچسپ ہے جس میں بہت زیادہ نشیب و فراز ہیں، منیب کا کردار بھی ثنمیہ اعجاز کے تحریر کردہ کرداروں سے بالکل مختلف ہے، یہ 2 مرکزی کرداروں کے درمیان بہت دلچسپ کہانی ہے، جو دونوں ہی مضبوط شخصیات کے مالک ہیں اور ان کے اپنے اصول اور مفادات ہیں'۔

انہوں نے مداحوں سے کہا 'بددعا کیا ہے؟ کس کی بددعا ہے؟ کون اس کا ارادہ کرتا ہے؟'

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران انہوں نے متعدد اسکرپٹ مسترد کیے اور کسی ایسے کردار کی تلاش کررہی تھیں جو ان کے سابقہ کرداروں سے بالکل مختلف ہے، بددعا سے ان کی خواش ہپور ہوگئی۔

ڈرامے میں ثمینہ احمد، محمود اسلم اور روبینہ اشرف بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

امر خان نے بتایا کہ یہ ڈراما اگلے 2 سے 3 ماہ کے دوران نشر ہونے لگے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025