• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلسطین نے اسرائیل کے ساتھ ویکسین کا معاہدہ منسوخ کردیا

شائع June 19, 2021
معاہدہ ہونے کے اعلان کے بعد فلسطینی عہدیداروں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی — فائل فوٹو: اے پی
معاہدہ ہونے کے اعلان کے بعد فلسطینی عہدیداروں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی — فائل فوٹو: اے پی

فلسطینی اتھارٹی نے 'زائد المعیاد' قرار دے کر اسرائیل سے کورونا کی ویکسین لینے کے معاہدے کو منسوخ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں فراہم کی جانے والی ویکسین زائد المعیاد ہونے کے قریب ہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے بعد فلسطین میں عالمی امداد پہنچنے کا سلسلہ شروع

معاہدہ ہونے کے اعلان کے بعد فلسطینی عہدیداروں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

فلسطینیوں نے عہدیداروں پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسرائیل سے غیر معیاری ویکسین وصول کر رہے ہیں جو وبا میں مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔

معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل نے تاریخ بتائے بغیر کہا تھا کہ ویکسین جلد زائد المعیاد ہوجائیں گی۔

خیال رہےکہ اسرائیل نے کامیابی کے ساتھ ویکسین مہم کے بعد ملک کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا ہے لیکن مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں بسنے والے 45 لاکھ فلسطینیوں کے لیے اپنی رسد تقسیم نہ کرنے پر اسے تنقید کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں قرار داد

اتوار کو حلف اٹھانے والی اسرائیل کی نئی حکومت نے کہا تھا کہ وہ فلسطین کو فائزر ویکسین فراہم کرے گی جو جلد زائد المعیاد ہوجائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ جب وہ ستمبر یا اکتوبر میں دوا ساز کمپنی سے ویکسین وصول کرے گی تب فلسطینی اتھارٹی ویکسینز واپس کرے گی۔

حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ 14 لاکھ ویکسین فراہم کی جائیں گی۔

اس معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ یار لاپڈ نے ٹوئٹ کیا کہ ہم خطے کے لوگوں کے مفاد کے لیے تعاون کے مؤثر طریقے پر غور کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر پھر فضائی حملے، فائرنگ سے فلسطینی خاتون جاں بحق

مقبوضہ علاقوں میں شہری امور کے معاملات دیکھنے والی اسرائیلی فوج کی تنظیم 'کوگٹ' کے مطابق جمعہ کے روز مغربی کنارے میں ایک لاکھ ویکسین کی فراہمی ہوگی۔

فلسطینی اس معاہدے کو مختلف انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

فلسطین کے وزیر صحت مائی الکائلہ نے کہا کہ یہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ نہیں بلکہ فائزر کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024