• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رئیل می اپنا پہلا لیپ ٹاپ پیش کرنے کیلئے تیار

شائع June 9, 2021
— ٹوئٹر فوٹو
— ٹوئٹر فوٹو

رئیل می اپنے اسمارٹ فونز کے حوالے سے معروف کمپنی ہے مگر اب وہ پہلی بار لیپ ٹاپ بھی پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

رئیل می کے بھارت اور یورپ میں سی ای او مادھو سیٹھ نے عندیہ دیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے پہلا لیپ ٹاپ متعارف کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں بیگ میں موجود ایک لیپ ٹاپ کی جھلک نظر آرہی تھی۔

انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ایک ہندسوں پر مشتمل پیغام بھی تحریر کیا جس کے ساتھ بتایا گیا کہ یہ رئیل می کی نئی ڈیوائس کا آپ کے لیے میسج ہے۔

ان ہندسوں کے کوڈ کو حل کرنے پر جو پیغام سامنے آیا وہ 'ہیلو ورلڈ' تھا۔

رئیل می عہدیدار کا کہنا تھا کہ پراڈکٹ نیم صارفین کی ٹیکنالوجی لائف میں نیا اضافہ ہوگا۔

فی الحال اس ڈیوائس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔

بی بی کے الیکٹرونکس سے منسلک رئیل می اس کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون برانڈ ہے جو کمپیوٹر مارکیٹ میں بھی قدم رکھنے والا ہے۔

اس کمپنی کے دیگر برانڈز میں اوپو اور ون پلس بھی شامل ہیں مگر انہوں نے اس مارکیٹ کے حوالے سے ابھی کچھ بھی متعارف نہیں کرایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024