• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بشریٰ انصاری کے بعد جنت مرزا نے بھی ان سے معذرت کرلی

شائع June 8, 2021
بشریٰ انصاری نے پہلے معذرت کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بشریٰ انصاری نے پہلے معذرت کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عمر بٹ سے معافی مانگے جانے کے بعد جنت مرزا نے بھی ان سے معافی مانگ لی۔

بشریٰ انصاری نے گزشتہ روز جنت مرزا سے معافی مانگی تھی۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے جنت مرزا پر ایک مختصر ویڈیو میں مسیحی افراد کی دل آزاری کرنے پر تنقید کی تھی اور ٹک ٹاک اسٹار کو ’جاہل‘ اور ’اسلامی تعلیمات‘ سے بے خبر قرار دیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کے خلاف اس وقت پوسٹ کی تھی، جب ٹک ٹاکر کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے غیر دانستہ طور پر مسیحی افراد کے جذبات مجروح کیے تھے۔

جنت مرزا کی کچھ دن قبل ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں مسیحیوں کی مذہبی علامت ’صلیب‘ کی طرز پر بنا ایک لاکٹ پہن رکھا تھا، جس پر بعد ازاں مسیحی افراد نے ان کے خلاف پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخوست بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا، بشریٰ انصاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ، معاملہ کیا ہے؟

مسیحی افراد کی جانب سے جذبات مجروح کرنے کے الزامات لگائے جانے کے بعد جنت مرزا نے مذکورہ واقعے پر معافی بھی مانگی تھی لیکن بعد ازاں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے کہا تھا کہ انہیں نہ تو اسلام کا پتا ہے اور نہ ہی دیگر مذاہب کا علم ہے۔

بشریٰ انصاری کی تنقید کے بعد جنت مرزا اور ان کی بہن ٹک ٹاک اسٹار علیشبہ انجم نے بھی اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’آنٹی، اماں جی اور جاہل‘ جیسے الفاظ سے پکارا تھا۔

بعد ازاں جنت مرزا کے قریبی دوست ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ بھی اس تنازع میں کود پڑے تھے اور انہوں نے بھی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے لیے قدرے نامناسب اور سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ’جاہل عورت‘ قرار دیا تھا۔

ٹک ٹاک اسٹارز کی جانب سے سخت تنقید کے بعد گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے ان کے لیے پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تجویز دی کہ بچوں کو بزرگ افراد کا احترام کرنا چاہیے، چاہے بزرگ افراد غلط ہی کیوں نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا اور بشریٰ انصاری کے تنازع میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کی انٹری

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو اسلام کا درس نہیں دے رہیں، بس وہ یہ سمجھانا چاہتی ہیں کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے جنت مرزا، علیشبہ انجم اور عمر بٹ کا نام لیے بغیر انہیں ہدایت کی کہ انہیں چاہیے کہ وہ بزرگ افراد کی عزت کریں اور بزرگوں کی جانب سے ڈانٹے جانے پر بھی خاموش رہیں۔

سینئر اداکارہ کی جانب سے معافی مانگے جانے اور وضاحت کیے جانے کے بعد جنت مرزا نے بھی اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی۔

بشریٰ انصاری کے مطابق جب انہیں معلوم ہوا کہ جنت مرزا نے معافی مانگی ہے، تب انہوں نے اپنی پرانی پوسٹ ڈیلیٹ کی—اسکرین شاٹ
بشریٰ انصاری کے مطابق جب انہیں معلوم ہوا کہ جنت مرزا نے معافی مانگی ہے، تب انہوں نے اپنی پرانی پوسٹ ڈیلیٹ کی—اسکرین شاٹ

جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ دراصل انہوں نے بشریٰ انصاری کے لیے اس لیے سخت الفاظ استعمال کیے، کیوں کہ سینئر اداکارہ نے بھی ان کے لیے سخت لہجہ استعمال کیا۔

جنت مرزا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ بچپن سے اہل خانہ کے ساتھ بشریٰ انصاری کے ڈرامے دیکھتی آئی ہیں اور وہ انہیں اپنا لیجنڈ بھی مانتی ہیں مگر ان کی جانب سے سخت زبان استعمال کرنے پر انہیں دکھ پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جنت مرزا اور عمر بٹ کے نامناسب بیانات کا جواب دے دیا

جنت مرزا نے لکھا کہ اگر بشریٰ انصاری انہیں لعنتیں دینے کے بجائے پیار سے کہتیں تو وہ خود ان سے مذکورہ معاملے پر بات کرتیں اور انہیں پورا معاملہ سمجھاتیں۔

اب جنت مرزا نے بھی معافی مانگ لی—اسکرین شاٹ
اب جنت مرزا نے بھی معافی مانگ لی—اسکرین شاٹ

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں اپنے سینئرز اور لیجنڈز کا احترام کرنا چاہیے اور ساتھ ہی لکھا کہ ہمیں دوسروں کے ایمان کو پرکھنے کے بجائے اپنے کام پر دھیان دینا چاہیے۔

جنت مرزا نے لکھا کہ کس کا ایمان کتنا مضبوط ہے اور کون خدا کے نزدیک کتنا ہے، ان باتوں کا علم صرف اسی مالک کو ہے، ہمیں ایسی باتوں سے پرہیز کرنی چاہیے۔

جنت مرزا کی جانب سے بشریٰ انصاری سے معافی مانگنے پر مداح ان کی تعریفیں کر رہے ہیں اور انہیں حقیقی اسٹار بھی کہہ رہےہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024