• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کے نئے بہترین میسج فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

شائع June 6, 2021 اپ ڈیٹ June 7, 2021
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب
— فوٹو بشکریہ دی نیکسٹ ویب

واٹس ایپ میں وائس میسج کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے جس سے لوگ مختصر آڈیو پیغام اپنے پیاروں کو بھیج سکتے ہیں۔

آڈیو میسج لکھنے کے مقابلے میں زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے اور تحریر کے مقابلے میں جذبات کو زیادہ بہتر طریقے سے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔

یہ ایسے افراد کے لیے بھی مددگار ہوتےہ یں جن کے لیے میسج ٹائپ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

مگر کئی بار پیغام کو پورا سننے کے لیے وقت نہیں ہوتا اور ایسے افراد کے لیے ہی واٹس ایپ نے خاموشی سے بہترین اضافہ کیا ہے۔

اب واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے فاسٹ پلے بیک کا آپشن دستیاب ہے جس کی مدد سے کسی پیغام کو 1.5x یا 2x اسپیڈ سے سنا جاسکتا ہے جبکہ بھیجنے والے کی آواز بھی متاثر نہیں ہوتی۔

ٹیلیگرام میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر واٹس ایپ صارفین کے لیے اسے اب متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں۔

اس مقصد کے لیے کسی بھی وائس میسج کو پلے کریں۔

جب میسج پلے ہوجائے گا تو ایک کونے میں 1x کے آئیکون پر کلک کرکے اس کی رفتار کو 1.5 یا 2x کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024