• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

افغان کرکٹر راشد خان کی ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی ویڈیو وائرل

شائع June 1, 2021
ہمایوں سعید نے بھی افغان کرکٹر کی تعریف کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ہمایوں سعید نے بھی افغان کرکٹر کی تعریف کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

افغانستان کے اسپنر راشد خان کی پاکستان کے 2020 کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے استاد راحت فتح علی خان کے گائے گئے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افغان اسپنر کو ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے کے لیے راحت فتح علی خان کی جانب سے گانے گئے گانے ’فقط میرے دل سے اتر جائیے گا‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سپر اسٹار راشد خان پاکستانی شہری نکلے

راشد خان کی پرانی ویڈیو کو حال ہی میں اسپورٹس چینل ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کے ہندی ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر ہینڈل پر راشد خان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’راشد خان میدان میں اپنی اسپن بالنگ سے حریفوں کو اور آواز سے مداحوں کو گرفت میں لے لیتے ہیں‘۔

راشد خان کی سریلی آواز میں پاکستانی ڈرامے کے گانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور ان کی ویڈیو کو متعدد معروف شخصیات نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

راشد خان کے گانے کی ویڈیو کو اسپورٹس میزبان احمر نجیب ستی نے بھی شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور ساتھ ہی ٹوئٹ میں اداکار ہمایوں سعید کو مینشن کیا۔

ہمایوں سعید نے بھی اسپورٹس اینکر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے افغان کرکٹر کی آواز کی تعریف کی۔

راشد خان کی جانب سے راحت فتح علی خان کے گیت گانے کی ویڈیو کو بھارتی کرکٹرز اور دیگر افراد نے بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

اگرچہ راشد خان اب پاکستانی گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تاہم وہ اپنے انسٹاگرام پر بولی وڈ گانوں کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

علاوہ ازیں راشد خان پاکستانی گانوں کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں اور ان کی جانب سے اردو و ہندی گانوں کی ویڈیوز شیئر کیے جانے کو کافی سراہا جاتا ہے۔

راشد خان پشتو گانوں کی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024