• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رئیل می کا نیا فلیگ شپ فون ایکس 7 میکس 5 جی

شائع May 31, 2021
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایکس 7 میکس 5 جی متعارف کرادیا ہے جس کی قیمت کسی مڈرینج فون جتنی ہے۔

یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا۔

ایکس 7 میکس 5 جی میں 6.43 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈسپلے پینل کے تحفظ کے لیے ڈرینگ ٹیل گلاس کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون میں ڈولبی اسٹیریو ایٹموس اسٹیریو اسپیکرز اور ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔

یہ ڈیوائس میڈیا ٹیک کے ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

ویسے تو فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے مگر کمپنی کے مطابق اسے جلد اینڈرائیڈ 12 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

ایکس 7 میکس میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو شوٹر کیمرے موجود ہیں۔

جون کے پہلے ہفتے میں یہ فون صارفین کو دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 372 ڈالرز (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 413 ڈالرز (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024