• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

طاقتور پراسیسر سے لیس یہ گیمنگ اسمارٹ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع May 30, 2021
— فوٹو بشکریہ نوبیا
— فوٹو بشکریہ نوبیا

چینی کمپنی نوبیا نے اپنا نیا گیمنگ اسمارٹ فون ریڈ میجک 6 آر متعارف کرادیا ہے۔

یہ ریڈ میجک 6 سیریز کا تیسرا فون ہے جس کی باڈی زیادہ پتلی ہے اور ڈیزائن کو پرکشش بنایا گیا ہے۔

اس فون میں کوالکوم کا فلیگ شپ پراسیسر اسنیپ ڈراگون 888 موجود ہے جس کے ساتھ 8 سے 12 جی بی ریم دی گئی ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ ٹچ سنسرز سے لیس شولڈر ٹریگرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

ریڈمیجک 6 آر میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گی ہے۔

فوٹو بشکریہ نوبیا
فوٹو بشکریہ نوبیا

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 2999 یوآن (72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 3999 یوآن (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جس کا انحصار اسٹوریج اور ریم پر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024