• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

90 ہرٹز ڈسپلے سے لیس پوکو ایم 3 پرو 5 جی اسمارٹ فون

شائع May 19, 2021
پوکو ایم 3 پرو — فوٹو بشکریہ پوکو
پوکو ایم 3 پرو — فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کے ذیلی برانڈ پوکو کا نیا اسمارٹ فون ایم 3 پرو 5 جی متعارف کرادیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق پوکو ایم 3 پرو 5 جی تیزرفتار ہے اور اس میں انٹرنیٹ اسپیڈ بہت تیز ہے جو 5 جی کی مہربانی سے ہے۔

اسی طرح تیز 90 ہرٹز اسکرین اور تیزرفتار پراسیسر فون کا حصہ ہے جبکہ ایک نیا ڈیزائن بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

اس فون کے لیے کمپنی نے 7 این ایم ڈیمینسٹی 700 پراسیسر کا انتخاب کیا ہے جس کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 2.77 جی بی پی ایس ہے۔

پوکو ایم 3 پرو میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 9 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یورانٹرفیس زیادہ ہموار طریقے سے کام کرتا ہے۔

فون میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ایم 3 پرو میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایم آئی یو آی 12 سے کیا گیا ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو اور انفراریڈ بلاسٹر دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

فون کے اندر کے 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، جبکہ نیا پراسیسر بھی بیٹری لائف کو بہتر بناتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ڈیپتھ اور میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جس کو چہرے سے فون ان لاک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ میں ہے۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ماڈل 180 یورو (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 200 یورو (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024