• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 اموات، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

شائع May 19, 2021
لاہور میں پولیس اہلکار کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں— فوٹو: رائٹرز
لاہور میں پولیس اہلکار کووڈ-19 ویکسین لگوانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں— فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 104 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 ہزار 256 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مزید 104 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: 'تعلیمی ادارے'، آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس 24 مئی سے کھلیں گے، این سی او سی

ملک میں 18 مئی کو مجموعی طور پر کووڈ-19 کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 771 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کم ہو کر 66 ہزار 377 رہ گئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 86 ہزار 184 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 19 ہزار 856 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کا شکار مزید 4 ہزار 440 افراد صحتیاب ہوئے یوں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 951 تک جاپہنچی ہے اور صحتیابی کی شرح 90.3فیصد ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 26 فروری 2020 کو ہوئی تھی، جس کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اب تک وائرس کی 3 لہریں دیکھی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: 'باری کے بغیر ویکسینیشن‘ لگانے، دیگر بے ضابطگیوں پر 18 عہدیدار معطل

موجودہ لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے کے پیشِ نظر عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر تفریحی مقامات بشمول پبلک پارکس، پکنک پوائنٹس، سیاحتی مقامات، ساحلِ سمندر وغیرہ بند رکھے گئے تھے۔

ملک میں 19 مئی 2021 کو کورونا وائرس کیسز اور اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 138 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 63 افراد انتقال کر گئے۔

صوبے میں وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 29 ہزار 913 افراد وائرس کا شکار ہوئے اور اب تک 9 ہزار 563 ہلاک ہو چکے ہیں۔

سندھ

ملک کے دیگر حصوں کی نسبت صوبہ سندھ میں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور صوبے میں سب سے زیادہ ایک ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبے میں اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 247 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 4 ہزار 835 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں مزید 385 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کووڈ-19 کے سبب 23 افراد کی موت واقع ہو گئی۔

صوبے میں اب تک وائرس سے ایک لاکھ 27 ہزار 609 افراد متاثر اور 3 ہزار 827 ہلاک ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

صوبہ بلوچستان میں 133 افراد وائرس کا شکار ہوئے اور مزید تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔

رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں اب تک وائرس سے 24 ہزار افراد متاثر اور 270 انتقال کر چکے ہیں جبکہ 22 ہزار 747 صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 181 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک 79 ہزار 552 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 735 کی موت واقع ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا کورونا وائرس کے مزید 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2 افراد انتقال کر گئے۔

کورونا وائرس سے آزاد کشمیر میں اب تک 18 ہزار 360 افراد متاثر اور 519 ہلاک ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان اس وقت ملک کا سب سے کم متاثرہ علاقہ ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 11 کیسز رپورٹ ہوئے اور کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔

گلگت بلتستان میں اب 5 ہزار 439 افراد وائرس سے متاثر اور 107 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024