• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'بدنامیاں' میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں کو علیزے شاہ کا جواب

شائع May 18, 2021 اپ ڈیٹ May 19, 2021
اداکارہ علیزے شاہ کا ڈیبیو گانا بدنامیاں 15 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا —اسکرین شاٹ
اداکارہ علیزے شاہ کا ڈیبیو گانا بدنامیاں 15 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا —اسکرین شاٹ

پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا ڈیبیو گانا 'بدنامیاں' 15 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔

تاہم ٹوئٹر صارفین کی جانب سے گانے کی ویڈیو میں بولڈ اور مغربی لباس پر علیزے شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

علیزے شاہ کے پہلے گانے کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

مزید پڑھیں: اداکاری کے بعد علیزے شاہ کی گلوکاری کے میدان میں انٹری

مگر صارفین کی جانب سے موضوع گفتگو علیزے شاہ کے گانے کے بول یا آواز نہیں بلکہ ان کا لباس بنا یہاں تک کہ اسی گانے کی وجہ سے ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔

عادل رشید نے لکھا کہ ہماری ترجیحات یہ ہیں کہ لباس کی وجہ سے علیزے شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

انزا نامی صارف نے لکھا کہ جب ساری دنیا اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کررہی ہے تو پاکستانی علیزے شاہ کے لباس پر تنقید کررہے ہیں۔

پیٹریوٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ بیمار ذہنیت کی قوم اس چیز پر تبصرہ کررہی ہے کہ دوسرے لوگ کیا پہنتے ہیں۔

ارشاد نامی صارف نے لکھا کہ ہر کوئی اپنی قبر میں جائے گا لہذا اپنا خیال رکھیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے بعد علیزے شاہ نے اپنے شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ناقدین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علیزے شاہ نے کہا کہ 'میں نے وہ تمام میمز اور تنقید بھری پوسٹس دیکھی ہیں جو ناقدین کی جانب سے میرے لیے تیار کی گئی ہیں'۔

انہوں نے لکھ کہ 'حقیقت یہ ہے کہ فلسطین کی آواز بننے کی بجائے ہمارے ملک میں اس وقت ایک معمولی موضوع زیادہ ٹرینڈنگ مسئلہ ہے۔

علیزے شاہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 'آخر ہمارے لوگوں کے ساتھ مسئلہ کیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کا جلد کے مسائل کی شکار خواتین کے لیے پیغام

خیال رہے کہ گلوکاری سے قبل علیزے شاہ مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

علیزے شاہ نے ڈراما 'عشق تماشا' میں پلوشہ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے 'عہدِ وفا' اور 'میرا دل میرا دشمن' جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری جبکہ حال ہی میں وہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے 'تانا بانا' میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

kashif ajaz May 19, 2021 01:20pm
Iss se zyada bold libaas mein hamari CELEBRITIES online talk shows aur film festivals mein jati hain, this is hypocrisy.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024