• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مارچ کے دوران 22.39 فیصد اضافہ

شائع May 8, 2021
فروری میں ایل ایس ایم کی شرح نمو 4.85 فیصد ریکارڈ کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
فروری میں ایل ایس ایم کی شرح نمو 4.85 فیصد ریکارڈ کی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو (پی بی ایس) کے ڈیٹا کے مطابق مارچ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) میں 22.39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو صنعتی پیداوار میں غیر معمولی نمو کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق as اضافے کی جزوی وجہ لاک ڈاؤن بتائی گئی جو گزشتہ برس 23 مارچ سے لگایا گیا تھا۔

ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعت کی پیداوار میں 7.66 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

مزیدپڑھیں: رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 3.6 فیصد بڑھ گیا

نومبر اور دسمبر میں آٹوموبائل، سیمنٹ کی مصنوعات اور ایک وقت میں چینی کی پیداوار میں دو ہندسوں میں اضافے کے بعد جنوری میں ایل ایس ایم کی توسیع سست ہوگئی تھی جو صنعتی نظام کی بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔

فروری میں ایل ایس ایم کی شرح نمو 4.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ برس دسمبر اور نومبر میں ایل ایس ایم میں سالانہ کی بنیاد پر بالترتیب 11.4 فیصد اور 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 21-2020 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران ایل ایس ایم میں 8.99 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی 2020 کے بعد سے ایل ایس ایم بنیادی طور پر آٹوموبائل، تعمیرات، ٹیکسٹائل، فوڈ، کیمیکلز، غیر دھاتی معدنیات سے متعلق مصنوعات اور دواسازی کے شعبوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے مندی کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ بلند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برآمدات کا شعبہ 12 مئی تک آپریشنل رہے گا

مالی سال 21 کے نو مہینوں کے دوران یہ اضافہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کی عکاسی کرتی ہا۔

مینوفیکچرنگ سرگرمی کے مطابق ایل ایس ایم میں 15 میں سے 12 ذیلی شعبوں میں نمو ریکارڈ کی گئی۔

توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کم شرح سود اور خام مال پر ڈیوٹی میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

سیکٹر کے اعتبار سے آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کمیٹی کے تحت 11 آئٹمز کی پیداوار مارچ میں سالانہ بنیاد پر دوران 76.75 فیصد تک بڑھ گئی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے تحت 36 اشیا میں 23.56 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صوبائی بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 65 آئٹمز میں 13.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایل ایس ایم ملک کی کُل مینوفیکچرنگ کا تقریبا! 80 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے اور قومی پیداوار کا تقریباً 10.7 فیصد بناتا ہے۔

مزیدپڑھیں: ایمیزون آئندہ چند روز میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے کو تیار

اس کے مقابلے میں چھوٹے پیمانے پر صنعت صرف 1.8 فیصد جی ڈی پی اور ثانوی شعبے کے 13.7 فیصد میں شامل ہے۔

شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں پورے آٹوموبائل سیکٹر میں مارچ میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی۔

زیر غور مہینے کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار میں 90.83 فیصد، ٹرک 58.98 فیصد، بسیں 87.50 فیصد، جیپ اور کاریں 183.51 فیصد، ایل سی وی 104.47 فیصد اور موٹرسائیکلوں میں 77.36 فیصد اضافہ ہوا۔

بائی سائیکل کی تیاری میں بھی 16 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024