• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بولی وڈ کامیڈین ہریش پٹیل اٹرنلز میں کاسٹ

شائع May 6, 2021
ہریش پٹیل کو کمیل ننجیانی کے ساتھی کے طور پر دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
ہریش پٹیل کو کمیل ننجیانی کے ساتھی کے طور پر دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

مسٹر انڈیا، موہرا، غنڈہ، آنکھیں، سر پھرا، پناہ، انداز اپنا اپنا، گھاتک، گپت، ضدی، کلکتا میل، کس سے پیار کروں اور چکن تکا مصالحہ‘ سمیت 5 درجن فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے والے بھارتی اداکار ہریش پٹیل آنے والی میگا بجٹ ہولی وڈ فلم اٹرنلز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مارول اسٹوڈیو نے شائقین کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے اپنی آنے والی نئی میگا بجٹ فلموں کی جھلکیاں جاری کردیں، جن میں اٹرنلز کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

مارول اسٹوڈیو نے مختصر ویڈیو میں بلیک وڈو، اٹرنلز، شانگ چی، اسپائیڈر مین اور گارڈین آف دی گلیکسی کی جھلکیاں بھی جاری کیں اور ساتھ ہی اسٹوڈیو نے فلموں کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد اداکار انجلینا جولی کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار

جاری کی گئی ویڈیو میں اٹرنلز کی مختصر جھلکیوں میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے، جس میں انجلینا جولی کو سپر ہیرو کے روپ میں دکھایا گیا۔

اٹرنلز کی جھلکیوں میں مرکزی اداکار پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی کو بھی دکھایا گیا ہے اور ان کے ساتھ بھارتی کامیڈین اداکار ہریش پٹیل کو بھی دکھایا گیا ہے۔

انجلینا جولی اور کمیل ننجیانی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
انجلینا جولی اور کمیل ننجیانی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

اٹرنلز کی جھلکیوں میں ہریش پٹیل کی جھلک 5 سیکنڈ سے بھی کم دورانیے کی ہے اور انہیں کمیل ننجیانی کے ساتھی کے طور پر پسٹول تھامے دکھایا گیا ہے۔

اٹرنلز میں ہریش پٹیل کی جھلکیاں نظر آنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور اداکار نے ہولی وڈ فلم میں اپنی کاسٹ کی تصدیق کی۔

ہریش پٹیل نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ اٹرنلز کا حصہ ہیں تاہم وہ اپنے کردار اور فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ہریش پٹیل پہلے بھی انگریزی فلموں میں کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ہریش پٹیل پہلے بھی انگریزی فلموں میں کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ہریش پٹیل نے تصدیق کی کہ جاری کی گئی ویڈیو میں ان کی ہی جھلک دکھائی گئی ہے لیکن وہ کمپنی کی جانب سے اعلان سے قبل اپنے کردار سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ہریش پٹیل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد مارول اسٹوڈیو اٹرنلز کی مکمل کاسٹ سے متعلق اعلان کرے گا، جس کے بعد وہ مذکورہ فلم پر بات کر سکیں گے۔

اٹرنلز کی دوسری کاسٹ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی، انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک اور رچرڈ میڈن سمیت دوسرے اداکار شامل ہیں۔

اٹرنلز کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز چلوئے ژاؤ نے دی ہیں اور اس فلم کو رواں برس نومبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024