• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس: ای سی پی پینل نے آڈیٹرز پر ایک اور پابندی لگادی

شائع May 6, 2021
آڈیٹرز نے تمام ڈیٹا دستی طور پر جمع کیا اور اسے اپنے کمپیوٹرز میں اپ لوڈ کیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
آڈیٹرز نے تمام ڈیٹا دستی طور پر جمع کیا اور اسے اپنے کمپیوٹرز میں اپ لوڈ کیا تھا — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے مالی دستاویزات کے معائنے کے معاملے میں حکمران جماعت کے اعتراض پر آڈیٹرز کو ڈیٹا کے پرنٹ آؤٹ لانے سے روک دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو پی ٹی آئی کے مالی دستاویزات کے معائنے سے متعلق پورے عمل کو بے معنی کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی دستاویزات واپس لے لیں

آڈیٹرز نے تمام ڈیٹا دستی طور پر جمع کیا اور اسے اپنے کمپیوٹرز میں اپ لوڈ کیا تھا۔

غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی نمائندگی کرنے والے دو مالیاتی تجزیہ کار ارسلان وردگ اور محمد صہیب کو جلدوں پر مشتمل مالی دستاویزات سے دستی طور پر ڈیٹا جمع کرنا پڑے گا اور اس کے بعد تجزیے کے لیے کمپیوٹر میں اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی اور ای سی پی کے تجرباتی عمل کے دوران لیپ ٹاپ کے استعمال کی اجازت نہ دینے کے فیصلوں پر احتجاج کیا اور اسے غیر منطقی قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے افسوس کا اظہار کیا کہ پہلے لیپ ٹاپ کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا اور اب دستی طور پر جمع کردہ ڈیٹا کے پرنٹ آؤٹ لانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مالی دستاویزات کے مطالعے کی اجازت دے دی

انہوں نے کہا کہ اس میں شبہ نہیں کہ یہ عمل پی ٹی آئی کی خواہشات پر چل رہا ہے۔

عہدہ چھوڑنے سے پہلے درخواست گزار نے ذاتی طور پر چیف الیکشن کمشنر سے جانچ پڑتال کے عمل میں رکاوٹوں کے بارے میں شکایت کی تھی جس پر انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے کھاتوں کی جانچ تیسرے دن بھی جاری رہی اور یہ عمل شیڈول سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

ای سی پی اسکروٹنی کمیٹی کا اگلا اجلاس 7 مئی کو ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بیرون ملک 6 بینک اکاؤنٹس میں سے ابھی تک ایک کی بھی بینک اسٹیٹمنٹ فراہم نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے فنڈز کی تحقیقات جاری

درخواست گزار نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے دستی طور پر جمع کیے گئے ڈیٹا کے کمپیوٹر پرنٹ آؤٹ سے انکار کرنا 'عجیب اور ناقابل قبول' ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر چندہ جمع کرنے کے لیے پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹ استعمال کیے گئے جن کی تحقیقات سے انکار دراصل 'حقائق کی تلاش کے بجائے حقائق کو چھپانے' کی پالیسی کا بنیادی ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا انتخابی اصلاحات کا مطالبہ محض آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے کیونکہ چیئرمین عمران خان کی نگرانی میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں 13-2012 میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024