• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں بظاہر چھوٹا مگر کارآمد فیچر متعارف

شائع May 2, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ نے بظاہر ایک چھوٹا مگر کارآمد فیچر صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہر ایک کو دستیاب ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد چیٹس میں تصاویر اور ویڈیوز کا زیادہ بڑا ویو دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے چیٹس میں بڑے فارمیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو بھیجنا ممکن ہوجائے گا۔

اس فیچر کا اعلان ایک ٹوئٹ میں کیا گیا اور اسے سمجھانے کے لیے ایک ویڈیو بھی ساتھ پوسٹ کی گئی۔

اس وقت واٹس ایپ میں بھیجی جانے والی تصاویر کراپ محسوس ہوتی ہیں اور مکمل دیکھنے کے لیے ان کو کلک کرکے اوپن کرنا پڑتا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد واٹس میں پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آئے گی اور اس پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس تبدیلی کا اطلاق واٹس ایپ چیٹس میں بھیجی جانے والی ویڈیوز پر بھی ہوگا۔

بظاہر تو یہ کوئی خاص فیچر محسوس نہیں ہوتا مگر یہ ان ڈیوائسز کے لیے بہترین ہوگا جن میں ڈسپلے بڑا ہوتا ہے۔

درحقیقت آج کل زیادہ فونز میں ڈسپلے بڑا دیا جارہا ہے۔

اس نئے فیچر کو واٹس ایپ نے اپریل میں آئی او ایس ڈیوائس کے لیے متعارف کرایا تھا مگر اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایپ میں اب تصاویر اور ویڈیوز پہلے سے زیادہ بڑی ہوں گی، تو کوئی بھی اب نامکمل تصویر نہیں دیکھے سکے گا۔

اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ٹائم لائن میں فل ویو فوٹوز کی آزمائش شروع کی تھی۔

اس ٹیسٹ میں تمام تصاویر مکمل طور پر ظاہر ہوں گی اور آدھی نظر نہیں آئیں گی۔

ابھی ٹوئٹر میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مکمل کرنے کے لیے فوٹو پر کلک کرنا پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024