• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ساہیوال: 'بیٹی کے ریپ' کے الزام میں باپ گرفتار

شائع May 2, 2021
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں لڑکی کا ریپ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے—فائل فوٹو: اے پی
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں لڑکی کا ریپ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے—فائل فوٹو: اے پی

ساہیوال: کمیر پولیس نے گاؤں 155/9 میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

مشتبہ ملزم ایک دہاڑی دار مزدور ہے جس کے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھانجیوں سے ریپ کا جرم ثابت، پشتو گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت

پولیس کو 15 پر شکایت گزار کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی جس کا کہنا تھا کہ اس کے والد اس کی 15 سالہ بہن کا ریپ کر کے فرار ہوگئے ہیں۔

شکایت گزار کا کہنا تھا کہ اس کی متاثرہ بہن ایک کمرے میں اکیلی تھی جبکہ گھر کے دیگر افراد برآمدے میں سورہے تھے جب والد نے اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔

تفتیشی افسر سب انسپکٹر بشیر احمد نے ڈان کو بتایا کہ ابتدائی طبی رپورٹ میں لڑکی کا ریپ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب پولیس ڈی این اے رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لڑکی کے رشتے کے معاملے پر باپ اور بیٹوں کے درمیان تنازع تھا۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ: سگی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

لڑکی کا والد اپنی ایک بیٹی کی شادی اپنے بھتیجے سے کرنا چاہتا تھا جبکہ بیٹے کہیں اور رشتے کے لیے اصرار کررہے تھے۔

اپریل 2019 میں سیالکوٹ پولیس نے پسرور کے علاقے میں مبینہ طور پر سگی بیٹی کا متعدد مرتبہ ریپ کرنے والے باپ کو گرفتار کیا تھا۔

جنوری 2021 میں راولپنڈی کی ایک مقامی عدالت نے اپنی 7 سالہ بھتیجی کو ریپ اور قتل کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت سنائی تھی۔

اس سے قبل راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پشتو کی ممتاز گلوکارہ نازیہ اقبال کی 2 بیٹیوں کے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر گلوکارہ کے بھائی کو سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024