• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شیاؤمی 200 میگا پکسل کیمرے سے لیس پہلا فون متعارف کرانے کی خواہشمند

شائع April 26, 2021
— فوٹو بشکریہ gizmochina
— فوٹو بشکریہ gizmochina

اب تک کسی اسمارٹ فون میں سب سے زیادہ طاقتور کیمرا 108 میگا پکسل کا استعمال ہوا ہے۔

108 میگا پکسل سنسر سام سنگ کا تیار کردہ ہے اور جنوبی کورین کمپنی نے جلد 200 میگا پکسل کیمرا بھی پیش کرنے والی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بہت جلد دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا فون متعارف ہونے والا ہے اور یہ اعزاز سام سنگ یا کسی معروف برانڈ کی بجائے ایک چینی کمپنی کے پاس جانے والا ہے۔

اس سے قبل بھی سام سنگ کا 108 میگا پکسل سنسر سب سے پہلے شیاؤمی نے ہی اپنے اسمارٹ فون کے لیے استعمال کیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ 200 میگا پکسل کیمرے والا شیاؤمی کا فون کب تک دستیاب ہوگا مگر اس کیمرے میں 0.64 وی ایم پکسلز ہوں گے جو اب تک کے سب سے چھوٹے پکسلز ہیں۔

اس سے پہلے ایک رپورٹ میں عندیہ دیا گیا تھا کہ زی ٹی ای کا نیا ایکسون 30 پرو سام سنگ کے 200 میگا پکسل کیمرا سنسر سے لیس ہوسکتا ہے۔

تاہم اب لگتا ہے کہ وہ رپورٹ 100 فیصد درست نہیں تاہم کسی حد تک درست بھی ہوسکتی ہے۔

اس پرورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 200 میگا پکسل کیمرا بائی ڈیفالٹ 50 میگا پکسل تصاویر کھینچے گا اور پکسل سائز 1.28 یو ایم ہوگا۔

اس وقت 108 میگا پکسل کیمرا سنسر 2 ایکس یا 3 ایکس لوس لیس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تو یہ کہنا درست ہوگا کہ 200 میگا پکسل سنسر زیادہ لوس لیس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکتا ہوگا اور اس سے فون میں خاص طور پر دیئے جانے والے مڈرینج زوم موڈیول کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

200 میگا پکسل کیمرا ممکنہ طور پر 16K ویڈیو (133 میگا پکسل) ریکارٖڈ کرسکے گا تاہم اس سپورٹ کے لیے درکار پراسیسر ابھی دستیاب نہیں۔

اگر ہائی ریزولوشن سنسرز میں چھوٹے پکسلز استعمال نہیں کیے گئے تو بیک پر کیمرا سیٹ اپ کے لیے بہت زیادہ حصہ درکار ہوگا جس کی ایک مثال شیاؤمی کا می 11 الٹرا ہے جس میں کیمرا سنسر 1/1/12 جی این ٹو کا ہے اور کیمرا بمپ کافی بڑا ہے۔

یہ سنسر تاریکی میں بھی لو لائٹ فوٹوز لینے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024