• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوٹیوب موبائل ایپ میں کارآمد تبدیلی متعارف

شائع April 24, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں ایک اہم تبدیلی کو متعارف کرایا ہے جو اس ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے استعمال کے تجربے کو بدل دے گی۔

ابھی یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو پلے کرنے پر ریزولوشنز کی ایک فہرست دی جاتی ہے جس میں آٹو آپشن کے ساتھ مختلف ریزولوشنز کے آپشن ہوتے ہیں۔

آٹو آپشن ویڈیو کوالٹی کو انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کے مطابق ایڈجسٹ کرتا ہے۔

مگر اب نئی تبدیلی کے تحت ویڈیو کے کوالٹی مینیو میں 4 آپشنز موجود ہوں گے آٹو، ہائر پکچر کوالٹی، ڈیٹا سیور اور ایڈوانسڈ۔

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب

آٹو آپشن تو پہلے کی طرح ہی کام کرے گا جبکہ ہائر پکچر کوالٹی سیٹنگ بہتر معیار کے لیے زیادہ ڈیٹا استعمال کرے گی۔

اس سیٹنگ میں تیزرفتار وائی فائی کنکشن پر بھی ویڈیو 720 پی پر اسٹریم ہوگی۔

ڈیٹا سیور موڈ میں کم ڈیٹا خرچ ہوگا اور پکچر کوالٹی 480 پی تک محدود ہوجائے گی تاہم تیزرفتار کنکشن پر 720 پی ریزویوشن بھی ویڈیو کا حصہ بنے گی۔

ایڈوانسڈ مینیو میں ویڈیو ریزولوشنزن کی مکمل فہرست دیکھی جاسکے گی مگر اس کا اطلاق صرف اوپن ویڈیو پر ہی ہوگا۔

تاہم اسے ڈیفالٹ ویڈیو کوالٹی سیٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر ویڈیو کوالٹی اور پھر پریفرنس مینیو میں جاکر موبائل نیٹ ورکس اور وائی فائی ہر ڈیفالٹس سیٹنگز کو سیٹ کرنا ممکن ہے۔

یہ فیچر اب صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے مگر ہر ایک تک پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا۔

اس نئی تبدیلی سے صارفین موبائل ڈیٹا کو یادہ بہتر طریقے سے بچاسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024