• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس بک نیوز فیڈ کو بہتر بنانے کیلئے صارفین کے تعاون کی خواہشمند

شائع April 24, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک نے نیوز فیڈ میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے آپ سے مدد چاہتی ہے۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران کمپنی کی جانب سے لوگوں سے ان کو نظر آنے والی پوسٹس پر فیڈبیک اکٹھا کیا جائے گا۔

لوگوں کی آرا کو نیوز فیڈ میں مواد دکھانے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے فیس بک کی جانب سے عالمی سطح پر لوگوں سے سروے کرکے سمجھا جائے گا کہ کونسی پوسٹس متاثر کن ہوتی ہیں، جو کمپنی کے بقول لوگ اپنی نیوزفیڈ پر زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس کے بعد کمپنی کی جانب سے اس طرح کا مواد نیوزفیڈ پر اوپر دکھانے پر کام کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ فیس بک کی جانب سے لوگوں سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ کونسے مخصوص موضوعات کی پوسٹس اپنی فیڈ پر زیادہ یا کم دیکھنا چاہتے ہیں۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ اگرچہ نیوزفیڈ کی پوسٹس صارف کے فرینڈز، گروپس اور پیجز (جن کو وہ فالو کرتا ہے) کی ہوتی ہیں، مگر ہم جانتے ہیں کہ قریبی دوست اور گھروالے بھی ایسی پوسٹس شیئر کرتے ہیں جن میں آپ کو دلچسپی نہیں ہوتی، یا آپ ان کو دیکھنا نہیں چاہتے۔

فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ وہ لوگوں کی جانب سے نیوزفیڈ پر سیاسی مواد کے حوالے سے بھی رائے حاصل کرے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ ایک حساس شعبہ ہے تو آئندہ چند ماہ کے دوران ہماری جانب سے یہ سمجھنے ہر کام کیا جائے گا کس طرح کا مواد منفی تجربات سے منسلک ہے، مثال کے طور پر ایسی پوسٹس کو دیکھا جائے گا جن پر اینگری ری ایکشنز بہت زیادہ تعداد میں ہو اور پوچھا جائے گا کہ کس طرح کی پوسٹس لوگ کم دیکھنا چاہتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ایک نئے ڈیزائن کی آزمائش کی جائے گی جس میں صارفین اوپر دائیں کونے میں ایکس پر کلک کرکے کسی پوسٹ کو نیوز فیڈ سے ہائیڈ کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024