• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

موٹرولا کے موٹو جی سیریز کے 2 نئے فونز متعارف

شائع April 20, 2021
— فوٹو بشکریہ موٹرولا
— فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے موٹو جی سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں جن میں ایک اس سیریز کا پہلا 108 میگا پکسل کیمرا فون بھی ہے۔

موٹو جی 60 اور موٹو جی 40 فیوژن کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ان دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 732 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں 6.8 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

موٹو جی 60 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی 60 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

دونوں موٹو جی فونز میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کمپنی نے اپنے مائی یو ایکس سے کیا ہے۔

دونوں فونز میں 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے۔

یعنی دونوں فونز کافی حد تک ایک جیسے ہی ہیں اور ان میں بڑا فرق کیمرا سسٹم کا ہے۔

موٹو جی 60 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں جی 40 میں بھی بیک پر 3 کیمرے ہی موجود ہیں مگر اس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ باقی دونوں کیمرے جی 60 جیسے ہی ہیں۔

موٹو جی 40 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی 40 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

جی 60 کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل جبکہ جی 40 فیوژن میں 16 میگا پکسل کا ہے۔

جی 40 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جبکہ جی 60 میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود ہے جبکہ پی 2 آئی واٹر ریپلینٹ کوٹنگ کی گئی ہے۔

یہ دونوں فونز اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں صارفین کو دستیاب ہوں گے، جی 60 کو خریدنے کے لیے صارفٓین کو 240 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

جی 40 فیوژن کی قیمت 186 ڈالرز (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024