• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکار علی عظمت بھی کووڈ 19 سے متاثر

شائع April 20, 2021
— فوٹو بشکریہ علی عظمت فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ علی عظمت فیس بک پیج

معروف گلوکار علی عظمت کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔

گلوکار نے کووڈ کی تشخیص کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

اپنی پوسٹ میں علی عظمت نے ویڈیو میں پنجابی میں کورونا کے حوالے سے پرمزاح جملہ بھی کہا۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا 'لو جی رزلٹ پازیٹو آگیا ہے، دفع دور کورونا'۔

انہوں نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ گھر میں رہیں اور اس جان لیوا کے دوران اپنے تحفظ کا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر سال 2020 میں اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

چند روز قبل اداکار سمیع خان، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان سے قبل پاکستانی گلوکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں رواں برس ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن اور علی عباس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024