• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کی سروس متاثر

شائع April 17, 2021
ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی ہیں—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی ہیں—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوگئی ہیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکر ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے قبل صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا اور اب تک 9 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

علاوہ ازیں اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ ہوگئے اور دوبارہ لاگ ان کی کوشش میں ان کے پاس ایرر آرہا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی ہے، گزشتہ شب بھی دنیا کے مختلف ممالک سے ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی شب کو رات گئے ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے کے بعد کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'آپ میں سے کچھ کے لیے شاید ٹوئٹس لوڈ نہیں ہورہے ہوں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر صارفین کے لیے چند نئے بہترین فیچرز

کمپنی نے مزید کہا کہ ' ہم ٰاس مسئلے کے حل پر کام کررہے ہیں اور جلد سروس ٹھیک ہوجائے گی'۔

گزشتہ شب ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام نے کہا تھا کہ لگ بھگ 40 ہزار صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم متاثر ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔

علاوہ ازیں رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد کو ٹوئٹر سروس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024