• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

مارچ میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں 30 فیصد اضافہ

شائع April 17, 2021
ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی برآمدات میں نمو سے مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی برآمدات میں نمو سے مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: پاکستان کے شماریات بیورو (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل اور لباس کی برآمدات ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی بدولت مارچ میں مستحکم ہوئیں اور ایک سال پہلے کے مقابلے میں اس میں 30.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان شعبوں کی برآمدی مالیت مارچ میں ایک ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ایک ارب 3 کروڑ ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: خطے میں پاکستانی برآمدات میں 22 فیصد کمی

ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی برآمدات میں نمو سے مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

فروری میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمد میں سال بہ سال بنیادوں پر 3.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

جولائی تا مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں اضافہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر سے ہوا ہے۔

رواں سال جولائی تا مارچ کے عرصے میں برآمدات کی مالیت 11 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس کے ان ہی مہینوں کے دوران 10 ارب 41 کروڑ ڈالر تھی جو 9.06 کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی برآمدات مسلسل چوتھے ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حال ہی میں بھارت سے کپاس اور دھاگےکی درآمد کی اجازت دی تھی لیکن وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کو موخر کردیا تھا۔

ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے لیے دھاگے کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ای سی سی نے اپنے آخری اجلاس میں اس کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی۔

جس کے بعد ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے لیے آرڈرز برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔

حکومت نے گھریلو مارکیٹ میں دھاگے کی بروقت دستیابی میں آسانی پیدا نہیں کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10.9 فیصد اضافہ

پروڈکٹ وار تفصیلات کے مطابق تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات میں 22.9 فیصد، نٹ ویئر میں 49.64 فیصد، بیڈ ویئر میں 43.71 فیصد اور تولیے میں 20.95 فیصد اصافہ دیکھنے میں آیا۔

حکومت پہلے ہی صنعتی خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد کنندگان کو ماضی میں زیر التوا رقم کی واپسی کی ادائیگی کرچکی ہے۔

روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے خاص کر برآمدی صنعتوں کی نمو میں تیزی آئی ہے۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں دھاگے کی برآمد میں 39 فیصد، سوتی کپڑے میں 8.7 فیصد اور سوتی کارڈڈ میں 100 فیصد ہوا ہے۔

جبکہ رواں سال کے مارچ میں میں روئی کے سوت کے علاوہ سوت کی برآمد میں بھی 56.87 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024