• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

عاطف اسلم کا مداحوں کے لیے رمضان کا تحفہ

شائع April 16, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

رمضان المبارک کے موقع پر گلوکار عاطف اسلم کا 'سلام عاجزانہ' ریلیز کردیا گیا۔

احمد رضا خان کا تحریر کردہ سلام 'مصطفیٰ جان رحمت' کو عاطف اسلم نے 5 گلوکاروں کے ساتھ مل کر پڑھا۔

عاطف اسلم کے ساتھ علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اس سلام کو پڑھا۔

گلوکار کی جانب سے پڑھا گیا یہ کلام لوگوں کو بہت زیادہ پسند آیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔

5 منٹ 8 سیکنڈ کی ویڈیو کا ٹیزر گزشتہ دنوں عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس ماہِ مقدس میں اپنی نئی پیشکش 'سلامِ عاجزانہ' ریلیز کریں گے۔

عاطف اسلم ماضی میں حمد باری تعالیٰ اور قوالی بھی پیش کرچکے ہیں، جو کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے ریلیز کی گئیں تھیں۔

گزشتہ برس اپریل میں یوٹیوب، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر عاطف اسلم کی جانب سے اذان دینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔

3 منٹ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت ہی کم وقت میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا تھا اور لوگوں نے انہیں بہت سراہا تھا۔

کوک اسٹوڈیو نے گزشتہ برس عاطف اسلم کی آواز میں 'اسما الحسنیٰ' ریلیز کیے تھے جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں سال 2019 میں کوک اسٹوڈیو کے بارہویں سیزن کا آغاز ہی عاطف اسلم کی جانب سے پڑھی گئی مقبول حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کیا گیا تھا۔

’وہی خدا ہے‘ کو استاد نصرت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے علاوہ بھی دیگر افراد نے پڑھا ہے مگر عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی اس حمد کی بہت تعریفیں کی گئی تھیں۔

2015 میں کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں بھی عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی کو منفرد انداز میں پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

تاجدار حرم کو بھی ابتدائی طور پر معروف قوال غلام فرید صابری نے گایا تھا، اس کے بعد ان کے فرزند امجد علی صابری نے بھی اسے گایا تھا جبکہ عاطف اسلم کے علاوہ بھی دیگر گلوکاروں نے اس قوالی کو گایا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024