• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل کانسیپٹ اسمارٹ فون

شائع April 16, 2021
— فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
— فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

ٹیلی ویژن تیار کرنے والی معروف کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا 'رول ایبل اینڈ فولڈ ایبل' کانسیپٹ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

فولڈ این رول نامی یہ اسمارٹ فون ایسی منفرد ڈیزائن ہے جس میں ڈسپلے 2 مختلف انداز سے پھیلتا ہے۔

فی الحال تو یہ کانسیپٹ یا پروٹوٹائپ ڈیزائن ہے مگر کمپنی کی جانب سے 2021 میں کسی وقت ایک لچکدار اسکرین والا فون ضرور متعارف کرایا جائے گا۔

فولڈ این رول میں آؤٹ ورڈ فولڈر اور ایک رول ایبل میکنزم موجود ہے جو فون کی اسکرین کو پھیلاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

فون اصل شکل میں 6.87 انچ ڈسپلے سے لیس ہے مگر جب اسے ان فولڈ کیا جاتا ہے تو یہ 8.85 انچ کا ہوجاتا ہے اور اس طرح اب تک سب سے بڑی اسکرین والا فولڈ ایبل فون بھی ہے۔

مگر رول ایبل میکنزم سے یہ اسکرین 10 انچ کی ہوجاتی ہے، یعنی یہ فون اپنی شکل بدل کر 10 انچ کے ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اس کمپنی نے جنوری 2021 میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران بھی ایک پروٹوٹائپ اسمارٹ فون پیش کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل
فوٹو بشکریہ ٹی سی ایل

وہ ایک رول ایبل فون تھا جو 6.7 انچ کے ڈسپلے 7.8 انچ تک پھیل جاتا ہے اور یہ کام محض ایک بٹن دبانے سے ہوتا ہے۔

2019 میں اس کمپنی کا جو کانسیپٹ فون سامنے آیا تھا، اس میں سلائیڈ آؤٹ ڈسپلے دیا گیا تھا۔

اس فون میں ایک اور ڈسپلے فرسٹ ڈسپلے کے پیچھے موجود تھا جس کو کھینچ کر باہر نکال لیا جاتا۔

ٹی سی ایل کی ملکیت رکھنے والی کمپنی سی ایس او ٹی چین میں ڈسپلے تیار کرنے والی بڑی کمپنی ہے، جس نے 2019 کی آخری سہ ماہی میں لچکدار او ایل ای ڈی پینل بنانے شروع کیے تھے۔

اس نئے کانسیپٹ فون کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ فولڈ این رول جیسی تھری ان ون ڈیوائسز کو کمرشل بنیادوں پر تیار کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔

اس کانسیپٹ فون کی دیگر تفصیلات کمپنی کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024