• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

افطار میں کچھ منفرد کھانا ہے؟ تو گوبھی منچورین بنالیں

شائع April 15, 2021
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے اور عبادت کے ساتھ سحری اور افطار میں روایتی کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تو کچھ منفرد بنانے کا خیال بھی آتا ہے۔

کبھی کبھی افطار میں مختلف دیسی و بدیسی کھانے بنانے کے ساتھ ساتھ نت نئی ترکیبیں بھی آزمائی جاتی ہیں۔

آپ نے چکن منچورین کا نام تو ضرور سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی گوبھی منچورین کھایا ہے؟

گوبھی منچورین، یوں تو ایشیائی ڈش ہے لیکن اس کی گریوی کی ترکیب اور نام کی وجہ سے یہ سننے میں چائنیز معلوم ہوتی ہے۔

افطار میں روایتی کھانوں اور پکوڑوں کے علاوہ کچھ منفرد کھانا چاہتے ہیں تو گوبھی منچورین کی یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔

اجزا

پھول گوبھی -ایک عدد (پھول الگ الگ کر لیں)

کارن فلور -6 کھانے کے چمچ

آٹا- 6 کھانے کے چمچ

کشمیری مرچ - تین چوتھائی کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)

سرخ مرچ -ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

لہسن -ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

ادرک -ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)

نمک-ایک چائے کا چمچ

تیل (تلنے کے لیے)

گریوی کے لیے

تیل- 2 چائے کے چمچ

لہسن-ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی) زیرہ- 1/3 چائے کا چمچ

پیاز -آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)

شملہ مرچ- آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)

ہری مرچ -2 چائے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)

گریوی کے لیے ساسز

کیچپ- 2 کھانے کے چمچ

چلی گارلک ساس- 2 کھانے کے چمچ

چلی ساس-2 سے 3 چائے کے چمچ

سویا ساس- 3 کھانے کے چمچ

سرکا- 2 کھانے کے چمچ

چینی-آدھا کھانے کا چمچ

کالی مرچ -حسب ذائقہ

نمک -حسب ذائقہ (اگر ضرورت محسوس ہو)

کارن فلور-2 کھانے کے چمچ

پانی -4 کھانے کے چمچ (اگر گریوی کو پتلا کرنا ہو)

ہری پیاز-آدھا کپ(گارنشنگ کے لیے)

ترکیب

ایک برتن میں پانی ابالیں، اس میں نمک اور گوبھی شامل کریں اور 2 سے 3 منٹ تک ابلتے پانی میں پکنے دیں اور پھر گوبھی کو نکال لیں۔

اب ایک باؤل میں آٹا، کارن فلور، کشمیری مرچی، سرخ مرچی، لہسن، ادرک اور نمک ڈالیں اور انہیں مکس کرلیں۔

اس خشک آمیزے میں سے 3 کھانے کے چمچ مکسچر کو علیحدہ کردیں۔

اب اس خشک آمیزے میں آہستہ آہستہ پانی شامل کریں اور اسے اچھے سے مکس کرلیں اور گاڑھا ہونے دیں۔

اس کے بعد آمیزے میں اُبلی ہوئی گوبھی شامل کریں اور اچھے سے مکس کرلیں۔

اب علیحدہ کیے ہوئے آمیزے کے 3 چمچ شامل کریں اور دوبارہ مکس کریں۔

اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ایک ایک کرکے گوبھی کے پھول شامل کرتے جائیں، گوبھی کے ان پھولوں کو درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔

جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں۔

گریوی

ایک پین میں 2 چائے کے چمچ تیل گرم اور اس میں لہسن اور زیرہ شامل کریں اور لہسن کو گولڈن براؤن کریں۔

اس کے بعد تیل میں پیاز، شملہ مرچ اور ہری مرچ شامل کریں اور ایک سے 2 منٹ تک پکائیں۔

اور اس کے بعد اجزا میں بتائی گئی تمام ساسز شامل کریں۔

اب ایک برتن میں کارن اور پانی ڈالیں، اس میں گریوی کو شامل کریں اور گریوی کے لیے حسب ضرورت ایک چوتھائی کپ پانی شامل کریں۔

اس کے بعد گریوی کو پکائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

اب فرائی کی ہوئی گوبھی کو دوبارہ 30 سیکنڈ کے لیے فرائی کریں اور گریوی میں شامل کریں۔

گوبھی منچورین کو باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024