• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فربہ خواتین کے لیے لباس تیار کرنے والا ملک کا پہلا فیشن برانڈ

شائع April 6, 2021
دی راک کوچیور ہر تین ماہ نئی ملبوسات پیش کرتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دی راک کوچیور ہر تین ماہ نئی ملبوسات پیش کرتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ مارچ میں فیشن برانڈ ’کھاڈی‘ نے پلس سائز یعنی فربہ خواتین کے لیے ملبوسات متعارف کراتے ہوئے پہلی بار فربہ ماڈل کو تشہیری مہم کا حصہ بھی بنایا تھا۔

تاہم زیادہ تر لوگوں کو یہ علم نہیں کہ پاکستان میں ایک ایسا فیشن برانڈ بھی موجود ہے جو خصوصی طور پر فربہ خواتین کے لیے دیدہ زیب لباس تیار کرتا ہے۔

جی ہاں، ’دی ریک کوچیور‘ نامی کلاتھنگ برانڈ ایک ایسا برانڈ ہے جو ہر طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے خصوصی لباس متعارف کراتا ہے۔

’دی ریک کوچیور‘ کو اپریل 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا جو اس وقت تک ملک کا پہلا ایسا برانڈ ہے جو فربہ خواتین سمیت زائد وزن کے علاوہ مختلف طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے بھی لباس متعارف کراتا ہے۔

مذکورہ برانڈ دراز قد، فربہ یا اضافی وزن رکھنے والی خواتین کے لیے بھی ہر طرح کے فیشن ایبل لباس متعارف کراتا ہے اور یہ برانڈ اب تک ہر تیسرے مہینے کوئی نئی ملبوسات پیش کرتا آیا ہے۔

مذکورہ برانڈ کو ایک ایسی ٹیم چلا رہی ہے جو خود بھی مختلف طرح کی جسامت رکھتے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک بھی ہے کہ فربہ یا اضافی وزن کی حامل خواتین کے لیے فیشن ایبل لباس کا ملنا پاکستان میں مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کھاڈی‘ کی تشہیری مہم میں پہلی بار فربہ ماڈل شامل

’دی ریک کوچیور‘ کی کریئیٹو ڈائریکٹر زینب علی خود بھی فربہ خاتون ہیں اور انہیں بھی مذکورہ برانڈ سے قبل اپنے لیے دیدہ زیب لباس تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔

زینب علی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اس ضمن میں بتایا کہ کیوں کہ انہیں خود اپنے لیے بھی لباس تلاش کرنے میں مشکلات پیش آتی تھیں، اس لیے انہوں نے مذکورہ برانڈ کی ملبوسات کو پیش کرتے وقت اس بات کا بھرپور خیال رکھا ہے کہ ہر طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے لباس پیش کیا جا سکے۔

زینب علی کے مطابق یہ لازمی نہیں ہے کہ کوئی خاتون جس سائز کی شرٹ پہنے، وہ اسی سائز سے ملتی جلتی سائز کی پینٹ یا دیگر چیزیں بھی پہنے، کیوں کہ ہر شخص کے جسم کے ہر حصے مختلف ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق بعض اوقات ہر شخص کو مطلوب ہر طرح کے لباس کا سائز الگ اور مختلف ہوتا ہے اور فیشن برانڈز اس چیز کا خیال نہیں رکھتے مگر دی راک کوچیور اس بات کا بہت خیال رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’نمائش‘ قبول نہیں، ’برائیڈل کوچیور‘ اور جہیز خوری بند کرو

زینب علی کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں کئی معروف برانڈز نے فربہ یا اضافی وزن کی حامل خواتین کے لیے بھی لباس متعارف کرا رکھے ہیں مگر پاکستان میں ایسا کوئی برانڈ نہیں تھا جو دبلی پتلی لڑکیوں کے علاوہ دیگر خواتین کے لیے لباس متعارف کراتا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اچھی بات ہے کہ حال ہی میں ’کھاڈی‘ نے بھی فربہ خواتین کو تشہیری مہم کا حصہ بنایا اور انہیں یقین ہے کہ ان کے برانڈ کے سامنے آنے سے پاکستان کی فربہ خواتین کے فیشن کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور انہیں اپنی جسمانی ساخت کے مطابق دیدہ زیب لباس پہننے کو ملے گا۔

’دی راک کوچیور‘ نہ صرف لباس بلکہ خواتین کے فیشن کے لیے دیگر چیزیں بھی پیش کرتا ہے، جن میں جیولری اور جوتے بھی شامل ہیں۔

فوری طور پر اگرچہ مذکورہ برانڈ نے کوئی بڑے اسٹورز نہیں کھولے تاہم برانڈ ملک بھر میں آن لائن خریداری کی سہولت پیش کرتا ہے اور کسی بھی شہر سے انسٹاگرام کے ذریعے ملبوسات کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024