• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شیاؤمی کے دنگ کردینے والے فلیگ شپ فونز می 11 پرو اور می 11 الٹرا

شائع April 4, 2021
می 11 الٹرا — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
می 11 الٹرا — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنی می 11 سیریز کے 2 فلیگ شپ فونز متعارف کرائے ہیں۔

می 11 پرو اور می 11 الٹرا اسمارٹ فونز مارچ کے آخر میں پیش کیے گئے تھے۔

دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے۔

می 11 پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی کے سی ای او لی جون نے اس فون کو کنگ آف اینڈرائیڈ کا نام دیا ہے جس میں 6.81 انچ کا امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی ریزولوشن، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ڈولبی ویژن سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

خم ایجز والے اس ڈسپلے کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کوٹنگ کی گئی ہے اور اسکرین پروٹیکٹر موجود ہے۔

ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز کے علاوہ اسکرین پر پنچ ہول ڈیزائن میں 20 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون کا حصہ ہیں جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ وائرڈ اور 67 واٹ وائرلیس فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے، جو 36 منٹ میں فون کو مکمل چارج کردیتی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا ہے جبکہ یہ ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنٹ فون ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جو سام سنگ کا تیار کردہ جی این 2 کیمرا سنسر ہے۔

یہ کسی اسمارٹ فون میں حجم کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا سنسر ہے جو 1/1.2 انچ بڑا ہے، جس میں ڈوئل پکسل پرو اے ایف، اسٹیگر ایچ ڈی آر اور آئی ایس او فیوژن جیسے فیچرز موجود ہیں اور 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جو 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ تیسرا 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4999 چینی یوآن (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 5299 یوآن (ایک لاکھ 24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 5699 یوآن (ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

می 11 الٹرا

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

یہ فون حیران کن کیمرا سیٹ اپ سے لیس ہے جس کی تفصیلات آپ کو دنگ کردیں گی۔

بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا می 11 پرو جیسا ہی ہے یعنی 50 میگا پکسل کیمرا جو سام سنگ جی این 2 سنسر پر مشتمل ہے۔

یہ سنسر سب سے بڑے پکسلز سسے بھی لیس ہے، درحقیقت 4 ان 1 بننگ کی بدولت پکسل کا سائز 2.8 یو ایم ہوجاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس کے علاوہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور ڈوئل پکسل پرو یسے فیچرز بھی اس سنر کا حصہ ہیں جو آٹوفوکس اسپیڈ اور ایکوریسی کو بہتر بناتا ہے، اسمارٹ آئی ایس او پرو کی بدولت یہ کیمرا ایچ ڈی آر فوٹوز فوراً کھینچ لیتا ہے۔

دوسرا کیمرا 48 میگا پکسل پیری اسکوپ لینس ہے جو 5 ایکس آپٹیکل اور 10 ایکس ہائبرڈ زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ گلیکسی ایس 21 کا پیری اسکوپ کیمرا محض 10 میگاپکسل کا ہے۔

شیاؤمی کے فون کا پیری اسکوپ کیمرا 8K ویڈیو بھی ریکرڈ کرسکتا ہے۔

تیسرا 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو آٹوفوکس کے ساتھ میکرو فوٹوز کھینچ سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 8K ویڈیوز بھی ریکارڈ کرسکتا ہے۔

تینوں کیمروں میں نائٹ موڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس میں 67 واٹ وائرلیس اور 67 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جو بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک 36 منٹ میں چارج کردیتی ہے۔

یہ فون 10 واٹ ریورس چارجنگ سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔

فون میں 6.81 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور گوریلا گلاس وکٹس پروٹیکشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں 20 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

یہ ڈسپلے ایچ ڈی آر 10 پلس اور ڈولبی ویژن سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، بلیوٹوتھ 5.2، ڈوئل سم 5 جی، وائی فائی 6 ای اور آئی آر بلاسٹر قابل ذکر ہیں۔

فون کی ایک خاص بات بیک پر سیکنڈری ڈسپلے ہے جو 1.1 امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہے، جس میں آل ویز آن موڈ موجود ہے اور اس پر نوٹیفکیشنز دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس سیکنڈری ڈسپلے کی مدد سے مین کیمرے کو سیلفی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون فی الحال چین میں صارفین کو دستیاب ہے جبکہ دیگر ممالک میں جلد اسے پیش کیا جائے گا۔

اس کا بیسک ماڈل یعنی 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 6 ہزار یوآن (ایک لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جارہا ہے۔

12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 6500 یوآن (ایک لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 7 ہزار یوآن (ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024