• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا دیا مرزا شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں؟

شائع April 2, 2021
اداکارہ نے یکم اپریل کو پوسٹ کے ذریعے امید سے ہونے کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے یکم اپریل کو پوسٹ کے ذریعے امید سے ہونے کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس 15 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے یکم اپریل یعنی اپریل فول کے دن انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ امید سے ہیں۔

دیا مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں بے بی بمپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

دیا مرزا نے حاملہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا اور نیک تمناؤں کے لیے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکارہ کو تصویر میں ساحل سمندر پر گلابی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر میں ان کے بے بی بمپ سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا حمل 12 سے 14 ہفتوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیا مرزا نے 11 سالہ تعلق توڑ دیا، شوہر سے علیحدگی کا اعلان

شادی کے محض 6 ہفتوں بعد حمل کی تصدیق کرنے اور اداکارہ کے بے بی بمپ کی وجہ سے ابتدائی طور پر یکم اپریل کو سمجھا گیا کہ اداکارہ اپریل فول منا رہی ہیں تاہم بعد ازاں لوگوں نے اداکارہ پر تنقید کرنا شروع کردی۔

اسی حوالے سے بھارتی نشریاتی ادارے ’اے بی پی لائیو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لوگوں نے اداکارہ کے بے بی بمپ کی وجہ سے انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ یہ دعویٰ بھی کیا کہ دراصل اداکارہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔

لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

’فری پریس جرنل‘ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ دیا مرزا کے بے بی بمپ کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ بھی اداکارہ نیہا دھوپیا، نینا گپتا، سری دیوی، مہیما چوہدری، ساریکا اور کنکناسین کی طرح شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔

اسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیا مرزا سے قبل بھی متعدد بولی وڈ اداکارائیں شادی سے قبل حاملہ ہوگئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر شادیاں کیں۔

مزید پڑھیں: دیا مرزا نے صنعت کار ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کرلی

خیال رہے کہ دیا مرزا نے عالمی یوم محبت کے موقع پر دوسری شادی ویبھو ریکھی سے شادی کی تھی اور ان کے شوہر کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔

دیا مرزا نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024