• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امیتابھ بچن نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

شائع April 2, 2021
امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاگ میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا— فائل فوٹو: انسٹاگرام
امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاگ میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا— فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

بھارتی فلم نگری کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاگ میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔

امیتابھ بچن نے بتایا کہ ابھیشیک بچن کے سوا ان کے اہلخانہ نے کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی ہے۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے ہسپتال منتقل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں 78 سالہ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے یکم اپریل کی صبح کو کورونا ویکسین لگوائی۔

امیتابھ بچن نے ٹمبلر پر اپنے آفیشل بلاگ 'بچن بول' پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگوانے سے ایک روز قبل ان کے اہلخانہ اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور اس کے نتائج یکم اپریل کو آئے تھے۔

بولی وڈ اداکار نے بتایا کہ سب کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے تھے لیکن ابھیشیک بچن کے سوا سب نے ویکسین لگوالی کیونکہ وہ شوٹنگ پر تھے اور چند روز میں واپسی کے بعد ویکسینیشن کروائیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ویکسینیشن سے متعلق وہ ایک تفصیلی خصوصی بلاگ بھی لگائیں گے۔

امیتابھ بچن نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے تجربے کو تاریخی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

خیال رہے کہ امتیابھ بچن نے فروری اور مارچ میں اپنی آنکھوں کی سرجری کروائی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور ان کی 9 سالہ پوتی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

![— فائل فوٹو: اے ایف پی(https://i.dawn.com/large/2020/09/5f61d46e3c231.jpg)

وہ کورونا سے صحتیاب ہونے تک ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

امتابھ بچن ان دنوں مسٹری تھرلر فلم 'چہرے' کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کی فلم 9 اپریل کو تھیٹرز میں ریلیز ہونی تھی لیکن اب غیرمعینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ان کی آنے والی فلموں میں ایان مکھرجی کی 'برہماسترا' شامل ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024