• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

صبا قمر کا فوری طور پر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ

شائع April 2, 2021
صبا قمر نے فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ موخر کردیا—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام،
صبا قمر نے فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ موخر کردیا—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام،

اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتوں سے خبریں گردش میں تھیں کہ وہ جلد عظیم خان نامی ایک کاروباری شخص سے شادی کرنے والی ہیں۔

اور اداکارہ نے خود بھی ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان سے شادی کرنے والی ہیں تاہم اب انہوں نے فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ ترک کردیا۔

صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'اگر کچھ ہونا ہوگا تو ہوجائے گا'۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صبا قمر، عظیم خان سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟

صبا قمر کی مذکورہ پوسٹ پر عظیم خان نے کمنٹ کیا تھا کہ 'اس سال شادی کرلیتے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیا تھا کہ ’قبول ہے‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مذکورہ معاملے کے بعد صبا قمر نے ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان سے شادی کرنے والی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ 'ہاں، انہیں وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ وہ زندگی گزارنا چاہیں گی، اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو وہ بہت جلد شادی کرلیں گی'۔

ساتھ ہی صبا قمر نے بتایا تھا کہ جس شخص نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا، وہ ان سے ہی شادی کرنے جا رہی ہیں اور وہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں مگر اس وقت کاروبار کے سلسلے میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہیں۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے عظیم خان سے مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیے جانے کے فوری بعد عظیم خان پر خواتین نے جنسی ہراسانی اور ’ریپ‘ کے الزامات لگائے اور معاملہ بگڑ گیا۔

عظیم خان پر الزام لگانے والی لڑکی نے صبا قمر کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی تھی—اسکرین شاٹ
عظیم خان پر الزام لگانے والی لڑکی نے صبا قمر کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی تھی—اسکرین شاٹ

کچھ دن قبل اجالا نامی ایک لڑکی نے سوشل میڈیا پر طویل پوسٹ کرتے ہوئے صبا قمر کے نام خط لکھا اور ساتھ ہی مذکورہ لڑکی نے صبا قمر کے ساتھ دبئی میں کھچوائی گئی اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

اجالا نامی لڑکی نے طویل پوسٹ میں لکھا کہ وہ ان متعدد لڑکیوں میں سے ایک ہیں، جنہیں عظیم خان نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور اب انہیں ’ریپ‘ اور ’قتل‘ کی دھمکیاں تک دی جا رہی ہیں۔

ہراسانی کے الزامات کے بعد عظیم خان نے وضاحتی ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر صبا قمر نے ان پر یقین کرنے کا کمنٹ کیا تھا—اسکرین شاٹ
ہراسانی کے الزامات کے بعد عظیم خان نے وضاحتی ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر صبا قمر نے ان پر یقین کرنے کا کمنٹ کیا تھا—اسکرین شاٹ

اجالا نامی لڑکی کے مطابق عظیم خان خواتین کی عزت نہیں کرتے اور انہوں نے متعدد لڑکیوں کو ہراسانی کا نشانہ بنایا اور صبا قمر کو کوئی فیصلہ کرنے سے قبل آنکھیں کھول کر اس شخص کا کردار دیکھنا چاہیے۔

’ہراسانی اور ریپ‘ جیسے الزامات کے بعد عظیم خان نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو میں الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تمام الزامات کو غلط قرار دیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی۔

عظیم خان کی جانب سے صفائی پیش کرنے کی ویڈیو پر ہی صبا قمر نے کمنٹ کیا تھا کہ انہیں عظیم خان پر یقین ہے۔

تاہم مذکورہ معاملے کے بعد اب صبا قمر نے عظیم خان سے فوری طور پر شادی کرنے کے فیصلے کو مؤخر کردیا۔

صبا قمبر نے 2 اپریل کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری میں تصدیق کی کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عظیم خان سے فوری طور پر شادی نہیں کرنے جارہیں۔

صبا قمر کے مطابق انہوں نے فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ بعض ذاتی وجوہات اور مسائل کی بنا پر کیا ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مداح ان کے فیصلے کا احترام کریں گے، کیوں کہ مداح بخوبی جانتے ہیں کہ وہ آج کل کن مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔

عظیم خان نے صبا قمر کی فوری شادی نہ کرنے کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا—اسکرین شاٹ
عظیم خان نے صبا قمر کی فوری شادی نہ کرنے کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ جس شخص عظیم خان سے شادی کرنے جا رہی تھیں، ان سے وہ آج تک نہیں ملیں اور ان دونوں کے درمیان صرف فون اور سوشل سائٹس پر ہی رابطہ ہوا ہے۔

صبا قمر نے لکھا کہ ان کے لیے یہ وقت بہت ہی مشکل ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

صبا قمر کی پوسٹ کے بعد عظیم خان نے اداکارہ کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مختصر جملہ لکھا کہ اداکارہ نے صرف اپنی بات کہی ہے اور انہوں نے ان کی کوئی رائے یا بات نہیں لکھی۔

عظیم خان نے شکوہ کیا کہ یہ بھی شاید ان کی ہی غلطی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

nk Apr 02, 2021 08:14pm
Saba Qamar a great actress but a burden on morality.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024