• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’مچھلی والے بابو‘ گانے والی گلوکارہ کے چرچے

شائع April 2, 2021
کئی افراد نے گانے پر تنقید بھی کی—اسکرین شاٹ
کئی افراد نے گانے پر تنقید بھی کی—اسکرین شاٹ

موسیقی کے شائقین افراد نے 6 سال قبل 2015 میں بھارتی گلوکار ’بادشاہ‘ کے ریلیز ہونے والے گانے ’ڈی جے والے بابو‘ کو تو سنا ہی ہوگا۔

تاہم اب بھارت کے اس مقبول گانے کی کاپی پر پاکستانی لڑکی کے چرچے ہورہے ہیں۔

پاکستانی گلوکارہ سدرہ خانی نے دیگر گلوکاروں کے ہمراہ مقبول بھارتی گانے کی نقل بنا کر ریلیز کردی اور یہ گانا دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

’مچھلی والے بابو، مچھلی بنادو‘ کو جہاں سدرہ خانی نے گایا ہے، وہیں ان کے ساتھ محمد وقاص نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

’ڈی جے والے بابو‘ کی پیروڈی پر بنائے گئے گانے کی ہدایات عتیق احمد ہاشمی نے دی ہیں جب کہ گانے میں گلوکاروں کے علاوہ دیگر لڑکیوں نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔

گانے میں گلوکارہ کو مچھلی بنانے والے سے فرمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ لڑکی کی فرمائش پر خصوصی مچھلی تیار کرے۔

گانے کے جاری ہوتے ہی یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا اور کئی لوگوں نے گانے کی تعریفیں کیں تاہم کچھ نے گانے کی شاعری پر تنقید بھی کی۔

گانے پر تنقید کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ گانے کے ذریعے کیا پیغام دیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے گانے کی شاعری کو بیکار بھی قرار دیا۔

بعض افراد نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے گلوکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ گلوکارہ مذکورہ گانے کی وجہ سے ترقی کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024