• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’کیوٹ کمینہ‘ کی اداکارہ کرتی کلہاری نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی

شائع April 1, 2021
کرتی کلہاری نے علیحدگی کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کرتی کلہاری نے علیحدگی کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

’کیوٹ کمینہ، جل، پنک، دی گرل آن دی ٹرین اور مشن منگل‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی بولی وڈ اداکارہ کرتی کلہاڑی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

35 سالہ کرتی کلہاری نے 2016 میں دیرینہ دوست ساحل سہگل سے شادی کی تھی، شادی سے قبل دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات رہے تھے۔

کرتی کلہاری نے یکم اپریل یعنی اپریل فول کے موقع پر شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی، جس کی وجہ سے بعض لوگوں نے ابتدائی طور پر ان کی بات کو مذاق بھی سمجھا۔

تاہم اداکارہ نے قدرے سنجیدہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شوہر سے صرف کاغذ پر نہیں حقیقی زندگی میں بھی علیحدگی اختیار کرلی۔

اسی حوالے سے انڈین ایکسپریس نے بھی بتایا کہ کرتی کلہاری نے شوہر سے شادی کے تقریبا 5 سال بعد علیحدگی کی تصدیق کردی۔

اداکارہ کی سنجیدہ پوسٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات زیادہ اچھے نہیں تھے اور دونوں کے درمیان ممکنہ طور پر تلخیاں بڑھ گئی تھیں تاہم انہوں نے کسی بھی تلخی کا کھل کر اظہار نہیں کیا۔

کرتی کلہاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسے ساتھ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جس میں کوئی خوشی نہ ہو۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ کسی سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کے لیے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے مگر ساتھ ہی لکھا کہ محبت کے بغیر ساتھ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اداکارہ نے 2016 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے 2016 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

کرتی کلہاری کی جانب سے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور ان کے مداحوں نے کمنٹس کیے، زیادہ تر شوبز شخصیات نے انہیں بہادر قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرتی کلہاری کی پوسٹ پر بعض لوگوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ اپریل فول منا رہی ہیں تاہم شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے مستقبل کے لیے بہتر کمنٹس کیے جانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ نے حقیقت میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

اگرچہ اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے درمیان طلاق بھی ہوگئی یا صرف ابھی علیحدگی اختیار کی ہے۔

خیال رہے کہ 35 سالہ کرتی کلہاری نے 2002 میں اداکاری کا آغاز کیا لیکن انہوں نے بہت ہی کم فلموں میں کام کیا۔

کرتی کلہاری نے ہندی کے علاوہ بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں بھی کام کیا، ان کی معروف ہندی فلموں میں ’کیوٹ کمینہ، اندو سرکار، بلیک میل، اڑی، جل، پنک، دی گرل آن دی ٹرین اور مشن منگل‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024