• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی کی آٹھویں سالگرہ پر عاطف اسلم کا اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام

شائع March 29, 2021
عاطف اسلم نے 28 مارچ 2013 کو سارہ بھروانا سے شادی کی تھی 
—فوٹو: انسٹاگرام
عاطف اسلم نے 28 مارچ 2013 کو سارہ بھروانا سے شادی کی تھی —فوٹو: انسٹاگرام

شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے شادی کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا۔

عاطف اسلم نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سارہ بھروانا کے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کو ملکہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 'میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات آپ سے ہوئی، نہیں تو پتا نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی'۔

مزید پڑھیں: شہرت متکبر بنا دیتی ہے مگر میں نے تکبر سے شکر سیکھا، عاطف اسلم

عاطف اسلم نے مزید لکھا کہ 'ماشااللہ میں جانتا ہوں کہ آپ مضبوط ترین شخصیت ہیں اور میں آپ کا جتنا مشکور رہوں کم ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہمیں آپ سے محبت ہے، شادی کی سالگرہ مبارک ہو'۔

خیال رہے کہ عاطف اسلم نے 28 مارچ 2013 کو سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔

شادی کے بعد انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ 'اللہ نے مجھے بہترین ساتھی سے نوازا ہے، میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں'۔

گزشتہ دنوں عاطف اسلم نے کینیڈین نژاد عرب اینکر انس بوخش سے انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق بات کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کم عمری میں ہی شہرت دیکھی اور شہرت انسان کو متکبر بنا دیتی ہیں مگر انہوں نے تکبر سے شکر کرنا سیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کا 'چلے تو کٹ ہی جائے گا' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

انہوں نے زندگی کا سب سے تلخ واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کچھ سال قبل جب وہ ترکی میں میوزک کنسرٹ میں گئے تھے اور اسٹیج پر پرفارمنس کرنے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی ان کی اہلیہ کا فون آیا تھا جنہوں نے انہیں بتایا تھا کہ بچے کا دل نہیں دھڑک رہا۔

گلوکار کے مطابق اہلیہ کی فون کے بعد وہ اسٹیج پر گئے اور ڈھائی گھنٹے تک پرفارمنس کی اور کنسرٹ میں موجود لوگ جھومتے اور شراب نوشی کرتے رہے، مگر وہ یہ سوچتے رہے کہ انسان کتنا بے بس ہے؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024