• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا کے باعث کراچی ادبی میلے کا آن لائن انعقاد

شائع March 26, 2021
ادبی میلے کے تمام سیشن آن لائن دیکھے جا سکتے ہیں—فوٹو: کے ایل ایف انسٹاگرام
ادبی میلے کے تمام سیشن آن لائن دیکھے جا سکتے ہیں—فوٹو: کے ایل ایف انسٹاگرام

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہر سال موسم بہار میں ہونے والے ادبی فیسٹیول کا نہ صرف شہر قائد بلکہ ملک کے دیگر شہروں کے ادب دوست افراد کو بھی انتظار رہتا ہے۔

مگر اس سال کورونا کی وبا کے باعث کراچی ادبی میلے کا انعقاد آن لائن کیا جا رہا ہے اور ادب کے شائقین دنیا میں کسی بھی جگہ سے ادبی میلے کو گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں، 12 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 26 مارچ سے ہوگیا اور اسے فیس بک اور یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ادبی میلے کی غیر ادبی کہانی

بارہواں کراچی ادبی میلہ تین دن یعنی 28 مارچ تک جاری رہے گا اور اس میں ملکی اور غیر ملکی صحافی، انسانی حقوق کے رہنما، اساتذہ، اداکار، موسیقار، شاعر، سیاستدان اور قانون دان مختلف سیشنز میں خطاب کریں گے۔

مجموعی طور پر کراچی ادبی میلے میں 150 کے قریب مہمان مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور حصہ لینے والے بعض مہمانوں کا تعلق امریکا، برطانیہ، مصر اور ترکی سمیت دیگر بیرون ممالک سے بھی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی ادبی میلے میں مشاعرے، ادب کے سیشن، سیاست، تعلیم، خواتین کے حقوق، جمہوریت، میڈیا کے کردار اور آرٹ پر بھی سیشن رکھے گئے ہیں۔

اس سال بھی کراچی ادبی میلے میں کتابوں کی تقریب رونمائی کی جائے گی تاہم تمام پروگرامات کو آن لائن دکھایا جائے گا۔

آن لائن پروگرامات کو مختلف مقامات سے براہ راست دکھایا جائے گا تاہم کئی پروگرامات ریکارڈڈ بھی دکھائے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی ادبی فیسٹیول کو کسی بیماری کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا جارہا ہے، گزشتہ 11 سال سے مذکورہ فیسٹیول کو معروف مقامات پر منعقد کیا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی ادبی میلہ : پاکستان کی 70ویں سالگرہ کا جشن

عام طور پر کراچی ادبی میلے کو کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں منعقد کیا جاتا رہا ہے اور گزشتہ سال مارچ میں مذکورہ فیسٹیول میں ڈھائی لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

عام طور پر کراچی ادبی میلہ 3 دن تک جاری رہتا ہے تاہم بعض مرتبہ اسے 4 سے 5 دن تک بھی منعقد کیا گیا اور اس سال بارہویں میلے کو بھی تین دن تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

کراچی ادبی میلے کو ان کے فیس بک اور یوٹیوب چینلز پر براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024