• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کبریٰ خان نے عمران خان کو ان فالو کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

شائع March 23, 2021
اداکارہ کے مطابق وہ وزیر اعظم کی سب سے بڑی سپورٹر ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
اداکارہ کے مطابق وہ وزیر اعظم کی سب سے بڑی سپورٹر ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

’نامعلوم افراد، ویلکم ٹو کراچی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنون‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان نے حال ہی ایک ٹی وی شو میں بتایا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا۔

کبریٰ خان نے اے آر وائے کے پروگرام ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں میزبان واسع چوہدری سے اپنی سوشل میڈیا لائف سمیت شوبز کیریئر اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

مذکورہ شو میں اداکارہ نے اقربا پروری پر بھی کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ اقربا پروری دنیا میں اس وقت سے موجود ہے جب سے دنیا میں انڈسٹریز موجود ہیں تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ صرف پاکستانی شوبز میں اقربا پروری ہے۔

اسی پروگرام میں اداکارہ ny بتایا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک نہیں رہتیں، اس وجہ سے وہ وہاں پر زیادہ لوگوں کو فالو بھی نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان نے عمران خان اور حمزہ علی عباسی کو ان فالو کیوں کیا؟

کبریٰ خان نے بتایا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر پہلے اداکار حمزہ علی عباسی اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی فالو کرتی تھیں مگر پھر انہوں نے ان دونوں افراد کو ان فالو کردیا، کیوں کہ ان کی زیادہ تر ٹوئٹس سیاست سے متعلق ہوتی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر ان فالو کیے جانے کی خبریں شائع ہونے کے بعد اداکارہ کو تکلیف پہنچی اور انہوں نے ایسی خبریں شائع کرنے پر ٹوئٹ کر ڈالی۔

کبریٰ خان نے دنیا نیوز کی خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے نشریاتی ادارے کا خبر کا منفی حصہ عیاں کرنے پر تنقیدی انداز میں شکریہ بھی ادا کیا۔

کبریٰ خان نے وزیر اعظم کو ان فالو کی خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں وزیر اعظم کی حمایت کو ظاہر کرنے کے لیے ٹوئٹر پر فالو کرنا ضروری نہیں۔

کبریٰ خان نے واضح کیا کہ وہ آج بھی وزیر اعظم عمران خان سب سے بڑی سپورٹر ہیں تاہم وہ اپنی سپورٹ کو ظاہر کرنے کے لیے انہیں ٹوئٹر پر فالو کرنا ضروری نہیں سمجھتیں۔

ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں خبر میں منفی پہلو کو ہائی لائیٹ کرنے پر ویب سائٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ کبریٰ خان ٹوئٹر پر زیادہ متحرک نہیں رہتیں، اس لیے ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بھی کم ہے اور انہوں نے محض 4 افراد کو فالو کر رکھا ہے۔

کبریٰ خان نے ٹوئٹر پر صرف اقرار الحسن، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ اور گوہر رشید کو فالو کر رکھا ہے۔

کبریٰ خان زیادہ تر انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں، جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 18 لاکھ تک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024