• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پوکو کے فلیگ شپ فیچرز سے لیس 'کم قیمت' 2 نئے اسمارٹ فونز

شائع March 22, 2021
پوکو ایکس 3 پرو — فوٹو بشکریہ پوکو
پوکو ایکس 3 پرو — فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنے نئے اسمارٹ فونز پوکو ایکس 3 پرو اور پوکو ایف 3 پیش کردیئے ہیں۔

پوکو ایکس 3 پرو میں اسنیپ ڈراگون 860 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اس برانڈ کے نئے فلیگ شپ پوکو ایف 3 میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے۔

پوکو ایکس 3 پرو

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

یہ فون دیکھنے میں پوکو ایکس 3 جیسا ہے جس میں بیک پر کیمرے اور ایل ای ڈی کو ایکس فارمیشن میں دیا گیا ہے۔

ایکس 3 کے مقابلے میں ایکس 3 پرو میں سب سے بڑی تبدیلی نئے پراسیسر کی ہے جو اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 640 جی پی یو سے لیس ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوش کے ساتھ دیا ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 20 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

پوکو ایکس 3 پرو میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔

یہ فون 5160 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ لیکوئیڈ کول ٹیکنالوجی 1.0 پلس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈٰہتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 249 یورو (46 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 299 یورو (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

پوکو ایف 3

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

پوکو ایف 3 شیاؤمی ریڈمی کے 40 سے ملتا جلتا ہے اور اس میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی ڈسپلے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون کے پراسیسر کے بارے میں اوپر ذکر کیا جاچکا ہے جس میں سی پی یو پرائم کور 3.2 گیگاہرٹز ہے جبکہ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور یو ایف ایف 3.1 اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون میں ایکس۔ ایکسز وائبریشن موٹر اور ڈولبی ایٹموس ڈوئل اسپیکرز بھی موجود ہیں۔

6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون میں دیئے گئے ہیں جبکہ 4520 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون کا بیسک ورژن 349 یورو (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ہائی اینڈ ماڈل 399 یورو (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024