• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کا مخصوص آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

شائع March 21, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ نے 2020 کے اختتام پر کروڑوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے لیے سپورٹ خم کردی تھی۔

اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی۔

اب واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا ہے کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنے والے آئی فونزز کے لیے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

یعنی اب آئی فون 4 اور 4 ایس پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے کسی واضح تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر آئندہ چند ہفتوں میں ان پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اسی طرح آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی ماڈلز جن میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپل کے ان پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر مبنی فونز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہوسکتی ہے، مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2019 کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے تمام فونز کو سپورٹ ختم کردی تھی۔

اسی طرح فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کردی گئی تھی۔

ونڈوز فونز سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024