• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زاہد احمد کے مداحوں کے سوالوں پر مزاحیہ جوابات

شائع March 17, 2021
انسٹاگرام پر شیئر کی  گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ 30 منٹ تک مداحوں کو جواب دیں گے— فائل فوٹو: انسٹاگرام
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ 30 منٹ تک مداحوں کو جواب دیں گے— فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکار زاہد احمد جو اپنی جاندار اداکاری اور انداز کے باعث جانے جاتے ہیں مداح انہیں بہت پسند بھی کرتے ہیں۔

زاہد احمد کی جانب سے اداکاری کے لیے کردار کا انتخاب اور اس سے انصاف کی صلاحیت کی وجہ سے وہ مداحوں کے پسندیدہ اداکار بھی رہے ہیں۔

حال میں زاہد احمد مداحوں کے سوالات کے جوابات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ 30 منٹ تک مداحوں کو جواب دیں گے اور ساتھ ہی 'ممکنہ طنزیہ جوابات' سے خبردار بھی کیا تھا۔

اس دوران اکثر مداحوں نے زاہد احمد سے سوالات کیے، کچھ نے تو ان سے دلچسپ سوالات کیے جن میں سے کچھ کا ذکر یہاں موجود ہے۔

ایک صارف نے پوچھا کیا آپ 'سالگرہ مبارک صوفیہ کہہ سکتے ہیں؟' جس پر زاہد احمد نے جواب دیا کہ ' میں کہہ سکتا ہوں کیا آپ eucalyptus کہہ سکتے ہیں؟'۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ عورت مارچ پر آپ سمیرا کیوں نہیں بن کر گئے جس پر زاہد احمد نے کہا کہ یہ آئیڈیا پہلے کیوں نہیں دیا؟

زینی خان نے کہا کہ 'مجھے آپ کی اداکاری بہت پسند ہے'، جس پر زاہد احمد نے کہا کہ 'مجھے آپ کی سوچ پسند ہے'۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ آپ کی اسکن (جلد) اتنی اچھی کیسے ہے؟ جس پر زاہد احمد نے کہا کہ اچھے میک اپ آرٹسٹس کی وجہ سے ۔

کمنٹس میں ایک اور صارف نے پوچھا کہ زاہد احمد اپنے اہلخانہ کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں اپلوڈ کرتے؟ جس پر انہوں نے طنزیہ جواب دیا کہ میں نے انہیں کرائے پر لیا تھا۔

عاشہ عروج نامی صارف نے کہا کہ میری پھوپو کو آپ پر کرش ہیں پلیز ان کا نام لے دیں، رابعہ جس پر زاہد احمد نے رپلائی کیا کہ رابعہ پھوپو زندہ باد۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024