• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چیف جسٹس گلزار احمد کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، چیف جسٹس محفوظ رہے

شائع March 12, 2021
چیف جسٹس کار حادثے مین محفوظ رہے—فائل/فوٹو: سپریم کورٹ
چیف جسٹس کار حادثے مین محفوظ رہے—فائل/فوٹو: سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے قافلے میں شامل گاڑی خیبر پختونخوا (کے پی) کے علاقے رشکئی قریب حادثے کا شکار ہوئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کے جسٹس یحیٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی رشکئی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تاہم چیف جسٹس گلزار احمد حادثے میں محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ نے بتایا کہ چیف جسٹس گلزار احمد کوہاٹ میں جسٹس یحیٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے اور رشکئی کے قریب ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کی گاڑی محفوظ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024