• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

یہ حکومت، پاکستان کیلئے کینسر بن چکی ہے، مریم نواز

شائع March 10, 2021
لاہور میں کینسر کے مریضوں نے ادویات کی عدم فراہمی پر کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن بند کر دیا تھا—فوٹو: ڈان نیوز
لاہور میں کینسر کے مریضوں نے ادویات کی عدم فراہمی پر کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن بند کر دیا تھا—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات بند کیے جانے سے متعلق کہا ہے کہ حکومت خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوا اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔

مزید پڑھیں: سلیکٹرز آئندہ پاکستان کے ساتھ ایسا کام نہ کرو، مریم نواز

خیال رہے کہ آج دوپہر میں لاہور میں کینسر کے مریضوں نے ادویات کی عدم فراہمی پر کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن بند کر دیا تھا۔

کینسر کے مرض کے علاج کے لیے ادویات نہ ملنے پر کلمہ چوک پر مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

متاثرہ مریضوں کا کہنا تھا کہ زندگی جینے کا ایک ہی سہارا ادویات کی فراہمی تھی لیکن حکومت نے وہ بھی بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اپنی سرجری کو جواز بنا کر بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، شبلی فراز

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس کئی مرتبہ گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

کلمہ چوک پر سراپا احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کینسر کے مریضوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024