• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ون پلس 9 سیریز کو 23 مارچ کو متعارف کرانے کا اعلان

شائع March 8, 2021 اپ ڈیٹ March 9, 2021
— فوٹو بشکریہ ون پلس
— فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس کے نئے اسمارٹ فونز 23 مارچ کو متعارف کرائے جائیں گے۔

اس بات کی تصدیق کمپنی کی جانب سے کی گئی جس کے مطابق ون پلس 9 سیریز کو 23 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پیش کیا جائے گا۔

یہ کمپنی کی پہلی فون سیریز ہوگی جس کو سوئیڈن کے فوٹوگرافی برانڈ ہیسل بالڈ کے ساتھ مل کر تیار کی جارہی ہے۔

ون پلس اور سوئیڈش کمپنی کی یہ شراکت داری 3 سال تک قائم رہے گی جس سے فونز کے کیمرا سیٹ اپ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ہیسل بالڈ کیمرا کو ون پلس 9 سیریز کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں نیچرل کلر کیلیبریشن سسٹم شامل ہوگا تاکہ رنگوں کا تناسب درست رہے۔

ون پلس کی جانب سے 3 فونز ون پلس 9، 9 پرو اور 9 آر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ون پلس 9 آر ایک مڈرینج فون سمجھا جاسکتا ہے جس میں 8 جی بی ریم اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔

ون پلس 9 اور 9 پرو میں 120 ہرٹ ریفریش ریٹ ڈسپلے، طاتور اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر اور پہلے سے بہتر کیمرا ٹیکنالوجی موجود ہوسکتی ہے۔

اس ایونٹ میں کمپنی کی جانب سے ایک اسمارٹ واچ بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے۔

یہ کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ بھی ہوگا جس میں 4 نئی ڈیوائسز کو ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024