• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ: نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا، شبلی فراز

شائع March 6, 2021
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد ظاہر کرنے پر تمام پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں شبلی فراز نے کہا کہ 'اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان فتح مند ہوئے، نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عمران خان نے پھر ثابت کیا کہ وہ ایک سچے، کھرے اور بہادر قائد ہیں جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔'

شبلی فراز نے تمام پارلیمنٹیرینز بالخصوص اتحادی جماعتوں کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان پر ایوان کا اعتماد برقرار، 178 ووٹ حاصل کرلیے

واضح رہے کہ ایوان بالا میں اسلام آباد کی نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا اور 178 اراکین نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ووٹ درکار تھے۔

وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان نعروں سے گونج اٹھا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تاہم اپوزیشن کی جانب سے اس عمل کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس اور اس میں اعتماد کے ووٹ کے عمل کو تسلیم نہیں کرتی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024