• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ایک کے سوا پی ایس ایل کی وجہ سے بند کی گئی تمام سڑکیں کھول دی گئیں، پولیس

شائع March 3, 2021
پولیس لنے بتایا کہ میچز کے لیے سڑکیں بلاک کرنے کے لیے لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس لنے بتایا کہ میچز کے لیے سڑکیں بلاک کرنے کے لیے لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ایک گزرگاہ کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مزید بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران صرف سر شاہ سلیمان روڈ کو بند رکھا گیا ہے اور اسے بھی ایمرجنسی گاڑیوں کے گزرنے کی اجازت ہے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے سے متعلق عدالت کے فیصلے کی مبینہ خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باعث سڑکوں کی بندش کا معاملہ: کراچی پولیس چیف عدالت طلب

سماعت میں کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن ڈی آئی جیز اور پولیس اور ٹریفک پولیس کے حکام کے ہمراہ پیش ہوئے۔

پولیس حکام نے عدالت میں واضح طور پر بیان دیا کہ تمام سڑکیں کھول دی گئی تھیں اور سڑکیں بلاک کرنے کے لیے لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں البتہ پی ایس ایل میچز کے دوران صرف سر شاہ سلیمان روڈ بند رکھا جاتا ہے اور اس پر بھی ایمرجنسی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

اس بیان کی درخواست گزار کے وکیل کے علاوہ دیگر وکلا نے بھی حمایت کی۔

پولیس افسران نے اسامہ سعید قتل سے متعلق عملدرآمد رپورٹ بھی جمع کروائی، گزشتہ سماعت میں لڑکے کے دادا ایڈووکیٹ حنیف بندھانی نے اس بنیاد پر کیس میں شامل ہونے کی درخواست دی تھی کہ ان کے پوتے کو راہزنی کے دوران گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا اور وہ پی ایس ایل کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے باعث بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کے سبب دم توڑ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:‘پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم کے قریب سڑکیں بلاک نہیں ہوں گی'

پولیس نے بتایا کہ اس میں کیسز میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک مفرور ہے اور آئندہ چند روز میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزمان کی شناختی پریڈ کی جائے گی۔

مقتول کے دادا نے بینچ کو بتایا کہ وہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ تندہی سے تحقیقات مکمل کر کے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت میں آئی جی پولیس کو تمام ایس ایچ کو یہ ہدایت کرنے کا کہا گیا تھا کہ بند سڑکوں پر اسٹریٹ کرائم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب نفری تعینات کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: پی ایس ایل ٹیموں کی آمد و رفت، شہری پریشان

جس پر سٹی پولیس چیف نے جواب جمع کروایا کہ تمام ایس ایچ اوز کو سخت نگرانی اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے وائرلیس کے ذریعے یہ پیغام پہنچا دیا گیا تھا ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آئی جی جانب سے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلے بھی ارسال کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاسبان کی درخواست گزار عزیز فاطمہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 17 فروری کو ایس پی ٹریفک (شرقی) اور محکمہ داخلہ فوکل پرسن کی جانب سے پی ایس ایل کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں نہ بند کرنے حکم پر ہامی بھرنے کے باوجود سڑکیں بند کی گئیں اور وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024