• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان کوویکس کے تحت ایک کروڑ ویکسین کی خوراکیں وصول کرے گا

شائع March 3, 2021
غریب ممالک میں ویکسین تک رسائی کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت دنیا بھر میں تقریبا 23 کروڑ 82 لاکھ خوراکیں تقسیم کی جائیں گی، رپورٹ - فائل فوٹو:رائٹرز
غریب ممالک میں ویکسین تک رسائی کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت دنیا بھر میں تقریبا 23 کروڑ 82 لاکھ خوراکیں تقسیم کی جائیں گی، رپورٹ - فائل فوٹو:رائٹرز

جینیوا: پاکستان، نائیجیریا اور انڈونیشیا جون سے قبل کوویکس اسکیم کے تحت ایک کروڑ سے زائد مفت کووڈ 19 ویکسین لینے والے ممالک میں شامل ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق غریب ممالک میں کورونا وائرس ویکسین تک رسائی کو فروغ دینے کے پروگرام کے تحت مئی کے آخر تک دنیا بھر میں تقریبا 23 کروڑ 82 لاکھ خوراکیں تقسیم کی جائیں گی۔

اگرچہ عالمی سطح پر حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیزی سے شروع ہوچکی ہیں تاہم زیادہ تر انجیکشن دولت مند ممالک میں لگائے گئے ہیں جبکہ بہت سی اقوام کو ابھی تک ایک خوراک بھی نہیں مل سکی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی وبا کا ایک سال، ہم اس کے بارے میں کیا جان سکے؟

تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، جو کوویکس پروگرام میں شراکت دار ہے، کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو ویکسین فراہم کرنا وبائی بیماری سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

کوویکس اسکیم، جس کا مقصد کووڈ 19 ویکسین تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے، نے منگل کو کروڑوں خوراکوں کی ترسیل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

پانچ سب سے زیادہ تصدیق شدہ وصول کنندگان میں پاکستان (ایک کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار)، نائیجیریا (ایک کروڑ 36 لاکھ 56 ہزار)، انڈونیشیا (ایک کروڑ 17 لاکھ 4 ہزار 800)، بنگلہ دیش (ایک کروڑ 9 لاکھ 8 ہزار) اور برازیل (91 لاکھ 22 ہزار 400) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا ویکسین کے استعمال کے بعد بھی فیس ماسک پہننا ضروری ہوگا؟

ان کے بعد ایتھوپیا (76 لاکھ 20 ہزار)، جمہوریہ کانگو (59 لاکھ 28 ہزار)، میکسیکو (55 لاکھ 32 ہزار)، مصر (43 لاکھ 89 ہزار 600) اور ویتنام (41 لاکھ 76 ہزار) ہیں۔

ایران، میانمار، کینیا اور یوگنڈا بھی 30 لاکھ سے زائد خوراکیں وصول کریں گے۔

مجموعی طور پر مئی کے آخر تک بھارت کوویکس کا سب سے بڑا وصول کنندہ ہوگا تاہم منگل کی تقسیم کی فہرست کی اشاعت سے قبل اس کی رقم مختص نہیں کی گئی تھی۔

بحر الکاہل جزیرے کے ملک تووالو میں سب سے کم خوراک 4 ہزار 800 تقسیم ہوں گی، اس کے بعد نورو اور موناکو کو 7 ہزار 200 خوراک تقسیم ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے جنگ: ہر ڈاکٹر کے پاس سنانے کو ایک کہانی ہے

کوواکس ڈبلیو ایچ او، گیوی ویکسین اتحاد، اور وبا کی تیاری کے حوالے سے اتحاد کے تعاون سے ہے۔

گیوی ویکسین اتحاد کے چیف ایگزیکٹو سیٹھ برکلے نے کہا کہ 'ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حفاظت کرنا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کوویکس کا مشن وبائی مرض کو جلد سے جلد ختم کرنے میں مدد کرنا ہے، دی جانے والی ویکسین میں آسٹر زینیکا/آکسفورڈ ویکسین کی تقریبا 23 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں شامل ہیں، جو بھارت اور جنوبی کوریا میں تیار کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ فائزر/بائیو ٹیک ویکسین کی ایک کروڑ 20 لاکھ خوراکیں بھی شامل ہیں جس کے لیے خصوصی الٹرا کولڈ اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے'۔

اس اسکیم کا مقصد سال کے آخر تک 92 غریب ترین معیشتوں کی 27 فیصد تک آبادی کے لیے ویکسین کی کافی مقدار میں خوراکیں تقسیم کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024