• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ون پلس 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کے لیے تیار

شائع February 28, 2021
ون پلس 8 ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس
ون پلس 8 ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس نے گزشتہ سال اپریل میں اپنی 8 سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے تھے جبکہ اکتوبر میں اس کا سستا ورژن 8 ٹی پیش کیا گیا۔

اب یہ کمپنی ون پلس 9 سیریز کے فون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ ون پلس وہ چینی کمپنی ہے جس کی ڈیوائسز کو آئی فون کِلر قرار دیا جاتا ہے ، کیونکہ فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فون کی ٹکر کی ہوتی ہیں مگر قیمت بہت کم ہوتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مارچ میں ون پلس کی جانب سے کم از کم 4 ڈیوائسز پیش کی جارہی ہے، جس میں ون پلس 9، 9 پرو اور 9 آر اسمارٹ فونز اور ایک اسمارٹ واچ شامل ہوگی۔

ون پلس 9 آر کے بارے میں پہلے 9 ای یا 9 لائٹ کے نام بتائے جارہے تھے جو کہ فلیگ شپ اور بجٹ ڈیوائسز کے درمیان یعنی مڈرینج فون ہوگا۔

ون پلس کی نورڈ این سیریز کے مقابلے میں اس مڈرینج فون میں زیادہ ریم اور طاقتور بیٹری (8 جی بی ریم اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری) دیئے جانے کا امکان ہے۔

ون پلس 9 اور 9 پرو میں 120 ہرٹ ریفریش ریٹ ڈسپلے، طاتور اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر اور پہلے سے بہتر کیمرا ٹیکنالوجی موجود ہوسکتی ہے۔

جہاں تک اسمارٹ واچ کی بات ہے تو وہ ممکنہ طور پر اوپو واچ آر ایکس سے ملتی جلتی ہوسکتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے تو فی الحال نئی ڈیوائسز متعارف کرانے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا مگر جلد ایسا کیا جاسکتا ہے۔

یہ کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ بھی ہوگا جس میں 4 نئی ڈیوائسز کو ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024