• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اگر آپ ایلون مسک سے زیادہ دولتمند ہیں تو ہی بٹ کوائن خریدیں، بل گیٹس

شائع February 28, 2021
بل گیٹس — اے پی فائل فوٹو
بل گیٹس — اے پی فائل فوٹو

جب تک آپ دنیا کے امیر ترین شخص نہ ہوں، اس وقت تک ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو خریدنے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ وہ پیغام ہے جو دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں دیا۔

ایک سال کے دوران بٹ کوائن کی قدر میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور 58 ہزار ڈالرز کی حد تک بھی پہنچی مگر اب گر کر 45 ہزار ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

تاہم دنیا میں اس ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھی ہے۔

ٹیسلا اور اسپیس ایکسس کے بانی ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے ذریعے بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اور ان کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کو جلد ادائیگیوں کے لیے قبول کیا جائے گا۔

تاہم بل گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی ایسی سرمایہ کاری نہیں جو عام افراد کو کرنی چاہیے جبکہ یہ ماحولیات کے لیے بھی نققصان دہ ہے کیونکہ اس کی مائننگ کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

بلومبرگ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا 'ایلون کے پاس بہت زیادہ پیسے ہیں اور وہ بہت زیادہ ہوشیار ہیں، تو مجھے فکر نہیں کہ ان کے بٹ کوائنز کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہے'۔

انہوں نے کہا 'میرے خیال میں جو لوگ اس خیال کے پیچھے بھاگتے ہیں ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے، میرا تو ماننا ہے کہ اگر آپ کے پاس ایلون مسک سے کم دولت ہے تو آپ کو بٹ کوائن خریدنا نہیں چاہیے'۔

فروری میں ہی وال اسٹریٹ جرنل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ دنیا میں ایسی کونسی ٹیکنالوجی ہے جس کے بغیر لوگ زندہ رہ سکتے ہیں اور ان کا جواب تھا کرپٹوکرنسی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج کی دنیا میں کرپٹوکرنسی کام کرتی ہے، اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے کہ اس سے نجات حاصل کرلی جائے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال کا زیادہ بہتر جواب حیاتیاتی ہتھیار ہوگا۔

انہوں نے کہا 'مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے، وہ بہت بڑی چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں'۔

وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ سی این بی سی کو بھی بل گیٹس نے ایک انٹرویو دیا۔

اس انٹرویو میں بل گیٹس سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں سوال پوچھا گیا، کیونکہ یہ ڈیجیٹل کرنسیاں بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں۔

تاہم اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ بٹ کوائن کے حوالے سے ان کا مؤقف 'غیرجانبدارانہ' ہے۔

انہوں نے کہا 'میرے پاس بٹ کوائن نہیں اور اس حوالے سے میرا نکتہ نظر غیرجانبدارانہ ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'بٹ کوائن اوپر اور نیچے جاسکتے ہیں کیونکہ اس کا انحصار کرنسی کے حوالے سے لوگوں کے خیالات پر ہے، اور میں پیششگوئی نہیں کرسکتا کہ یہ کس طرح پیشرفت کرے گی'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024